تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 17
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 مارچ 1985ء زندگی کی راہ ہر گز نہیں دیکھ سکتے۔جو مرض، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تشخیص فرما دی، اسے لا ز مامانا پڑے گا۔آج نہیں مانو گے تو کل تمہاری نسلیں قبول کریں گی۔اور اس مرض کا وہی علاج ہوگا ، جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا۔یعنی امام مہدی، امام ربانی کو قبول کرنا پڑے گا۔اس مسیح موعود کو ماننا پڑے گا، جسے خدا نے اسلام کے احیاء نو کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔اگر نہیں مانو گے تو پھر ہمیشہ کے لئے تمہارے مقدر میں ایک موت ہے، اس کے سوا اور کچھ نہیں“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 245 تا 278) 17