تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 243
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی خطبه جمعه فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء ساتھ بیٹھے، قوم سمجھے کہ یہ ایک بہت ہی ہمدرد انسان ہے۔بڑے بڑے دکھاوا کرنے والے ایسے امیر ہیں، جو ٹیلی ویژن کے سامنے جانے کی خاطر خرچ کرتے ہیں یا کسی حکومت کے سربراہ سے بعد میں فائدے حاصل کرنے کی خاطر خرچ کرتے ہیں۔ایسے لوگ خرج بظاہر نیک کام پر کر رہے ہوتے ہیں۔داد طیلی کسی اور طرف سے ہے اور خرچ کا رخ کسی اور طرف ہے۔اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی یہ بھی تنبیہ فرما دی کہ تمہیں ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ جس ذات کے نام پر تم خرچ کر رہے ہو، وہ تمہارے پس پردہ خیالات سے بھی واقف ہے۔اس لئے اگر وہاں رخنہ ہوا تو وہ خرچ قبول نہیں کیا جائے گا۔چنانچہ اس کے معابعدیہ فرمایا: وماللظالمين من انصار۔اب بظاہر اس آیت کے پہلے ٹکڑے کا اس آیت کے دوسرے ٹکڑے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔فرمارہا ہے کہ اگر تم خرچ کرو تو ہر حال میں نیک کاموں پر خرچ کرنے کی نیتیں باندھو۔کیونکہ خدا تعالیٰ تمہارے اس خرچ کے ہر پہلو سے واقف ہے۔اور ساتھ ہی فرما دیا کہ ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں۔خرچ کرنے والا تو اچھا ہوتا ہے، وہاں تو بظاہر حسنین کا ذکر آنا چاہئے تھا۔یہ وماللظالمين من انصار کا کیا تعلق ہوا؟ جب ہم اس پہلو پر غور کرتے ہیں تو بہت ہی وسیع مضمون سامنے آتا ہے، جس کے پھر دو پہلو ہیں۔اول حسن کا پہلو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ انے ، جس پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور من انصاری الی اللہ کی دعوت دی تو اس کے نتیجہ میں آپ کے لئے انصاری الی اللہ (القف: 15) پیدا ہوئے، جو ظالموں کو نصیب نہیں ہو سکتے۔اس سے پہلے سورہ صف میں یہ مضمون بیان ہو چکا ہے:۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ الله (الصف:08) وہاں بھی ظالم کہہ کر بظاہر بات کی گئی ہے مگر نیکوں کی طرف سے ان پر لگنے والے الزاموں کا دفاع کیا گیا ہے۔بتایا یہ گیا ہے کہ اگر کوئی ظالم ہو تو خدا تعالیٰ اس کی نصرت نہیں فرماتا ، وہ ہلاک کر دیا جاتا ہے۔جب کوئی خدا کی طرف سے دعوئی پیش کر رہا ہو اور ہلاک نہ ہورہا ہو اور اس کے انصار الی اللہ پیدا ہو جائیں، یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ ظالم نہیں۔پس بظا ہر نفی میں ذکر ہے مگر مضمون اس پہلو سے مثبت بن جاتا ہے۔فرمایا: دیکھو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دیتے ہیں اور تم اس انفاق پر لبیک کہہ رہے ہو اور خدا خوب جانتا ہے کہ تم کس شان کے ساتھ لبیک کہہ رہے ہو اور تمہاری یہ ادائیں، تمہارے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا حسن، یہ ایسے حسین نظارے ہیں کہ جو انصار الی اللہ میں ہی نظر آیا 243