تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 235
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی - خطبہ جمعہ فرمود : 18 اکتوبر 1985ء رنگ بھر دیں اور تیری محبت کا نیا رنگ بھر دیں۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام یہاں کو پیدا ہوں۔اور صرف غلام نہیں ، اس شان کے غلام پیدا ہوں کہ وہ اسلام کے لئے ساری دنیا میں قربانیاں دینے لگیں۔اور مجھے یہ خیال آیا اور میں عہد کرتا ہوں کہ ہم یہ کوشش جاری رکھیں گے۔اور یہ کوشش کریں کہ انشاء اللہ تعالیٰ بالآخر تمام دنیا کے ہر خطے میں سپینش مبلغ بھجوائیں گے، جو وہاں جا کر اسلام کی تبلیغ کریں۔یہی انتقام تھا، جو ہم اس قوم سے لے سکتے تھے۔اور یہی وہ انتقام ہے، جو محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کو زیب دیتا ہے۔اور میں آپ کو یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ جب میں آپ کی طرف سے یہ عہد کر چکا ہوں تو آپ نے اس عہد کو نبھانے میں ہر ممکن میری مدد کرنی ہے۔انشاء اللہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ صرف میرے دل کی آواز نہیں بلکہ ہر احمدی کے دل کی یہ آواز تھی۔اگر آپ دعاؤں کے ذریعے اپنے اس عہد کو قائم اور زندہ رکھنے کے لئے خدا سے التجائیں کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ عہد ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کے عظیم الشان پھل ہمیں بھی عطا ہوتے رہیں گے اور اہل دنیا کو بھی عطا ہوتے رہیں گے“۔مطبوع خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 831 تا 847 ) 235