تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 145
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر تبلیغ کے بغیر جماعت کی ترقی اور غلبہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر منعقدہ یکم تا 20 ستمبر 1985ء پیارے بھائیو! بسم الله الرحمان الرحيم اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت آپ سب کے شامل حال رہے۔آمین آپ سب کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ احباب جماعت کی تربیت اور ان میں تبلیغ احمدیت کی اہلیت بڑھانے کے لیے جو کلا میں منعقد کی جارہی ہیں، ان سے پوری طرح فائدہ اٹھا ئیں۔ایسی کلاسیں، اگر چہ وقتی اور محدود نوعیت کی ہوتی ہیں لیکن ان کے مفید نتائج کو وسیع اور دیر پا بنایا جاسکتا ہے۔جو افرادان کلاسوں میں شامل ہوں، انہیں مندرجہ ذیل تین باتوں پر خصوصی توجہ رکھنی چاہیے۔اول: یہ کہ ایسے ہنگامی پروگرام در اصل خفتہ جذبہ کو بیدار کرنے کے لئے وضع کئے جاتے ہیں۔اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ کلاس میں شامل ہونے والے جو کچھ سیکھیں، اس کو آگے پھیلانے کا کام کریں۔قرآن کریم میں اس کی بابت ہمیں واضح آیت ملتی ہے، جس کا ترجمہ یہ ہے:۔" اور مومنوں کے لئے ممکن نہ تھا کہ وہ سب کے سب اکٹھے ہو کر تعلیم دین کے لئے ) نکل پڑیں۔پس کیوں نہ ہوا کہ ان کی جماعت میں سے ایک گروہ نکل پڑتا تا کہ وہ دین پوری طرح سیکھتے اور اپنی قوم کو واپس لوٹ کر (بے دینی سے ) ہشیار کرتے۔تا کہ وہ (گمراہی سے ) ڈرنے لگیں“۔(122) پس وہ افراد، جو کلاسوں میں شامل ہوں، انہیں یہ امر پیش نظر رکھنا چاہیے کہ جو نیک باتیں اور علمی دلائل وہ سیکھیں، وہ ایک لحاظ سے ان کے امین ہیں۔اور یہ امانت انہوں نے آگے اپنی جماعتوں کو یا اپنے دیگر احمدی بھائیوں تک پہنچانی ہے۔کیونکہ اس کے بغیر کلاس میں شمولیت کی غرض پوری نہیں ہوتی۔دوئم یہ کہ ایسی کلاسیں، جو منعقد کی جاتی ہیں، ان کے بعض دیگر تقاضے بھی ہیں، جو نظروں سے اوجھل نہیں رہنے چاہئیں۔مثلاً یہ کہ کلاس کا ایک پروگرام اور ڈسپن ہوتا ہے۔پروگرام کے بغیر انسانی 145