تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 143
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اگست 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ اپنے فضل سے یہ سامان فرما رہا ہے۔اور تا تاری لیڈر ایسے ہیں، جن سے ہمارا اب رابطہ ہے۔ان کے متعلق توقع ہے کہ اگر وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حقیقی مسلمان بن جائیں تو ان کی قوم پوری کی پوری ان کے ساتھ آسکتی ہے، اس کے بھی امکانات ہیں۔یوگوسلاویہ سے پہلی دفعہ نوجوان نے تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہے۔ان کو محدود وقت میں اجازت مل سکتی ہے۔تو تین مہینے کی جو ان کو چھٹیاں ہیں، وہ یہاں انشاء اللہ آکے گزاریں گے اور دینی تعلیم حاصل کریں گے اور اپنے ملک میں جا کر پھر وہ پیغام پہنچائیں گے۔ہنگری میں خدا تعالیٰ کے فضل سے نیا رابطہ قائم ہو چکا ہے۔اور روس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے روابط قائم ہو چکے ہیں۔ایک رابطہ نہیں، کئی روابط۔اور وہاں سے ایک بیعت تو براہ راست لینن گراڈ سے آئی تھی۔اس کے بعد اب پتہ چلا ہے کہ وہاں جگہ جگہ احمدی پھیلے ہوئے تھے، جنہوں نے کبھی بتایا ہی نہیں تھا۔لیکن چونکہ انگلستان سے رابطہ نسبتا آسان ہے، اس لئے وہ اللہ کے فضل سے اب آتے ہیں، ملتے ہیں، رابطہ قائم کرتے ہیں آکے نئی ہدایتیں لیتے ہیں آئے۔کوئی دنیا کا حصہ ایسا نہیں رہا، جہاں خدا تعالیٰ نے فضل سے احمدیت کے نفوذ کے سامان پیدا نہیں کر دیئے نے اپنے بیس آپ کو مبارک ہو۔جن کے غم بھی مبارک ہیں، جن کی خوشیاں بھی مبارک ہیں، جن کے خوف بھی مبارک ہیں اور جن کی امید میں بھی مبارک ہیں۔اور ہر حال سے گذر کر ہم گواہ ہیں ، ہم شاہد ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی رحمتیں خدا سے حاصل کی ہیں اور نئی برکتیں اللہ کی طرف سے حاصل کی ہیں۔اور اس سب پر مستزاد یہ کہ خدا کا وعدہ ہے اور خدا کی انگلی آسمان سے اشارے کر رہی ہے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے صبر کیا، میں تمہیں بے حساب اجر دوں گا اور ہر جہت سے تمہاری زمین پھیلتی چلی جائے گی اور نئی وسعتیں اسے عطا ہوتی چلی جائیں گی اور اپنے مخالفین کی وہ دنیا دیکھ کر ایک لمحہ کے لئے بھی مایوس نہ ہونا کہ ان کی عمر ذرا لمبی ہو گئی۔کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہ خود جانتے ہیں کہ ان کا زمانہ تیزی سے گذرتا چلا جارہا ہے اور ان کی زمینیں تنگ ہوتی چلی جارہی ہیں۔خدا کی تقدیر کا گھیرا روز بروز ان پر زیادہ تنگ ہو رہا ہے۔جہاں یہ باتیں ہمارے دل میں نئے حو صلے عطا کرتی ہیں، ہمیں نئے اطمینان بخشتی ہیں، وہاں شکر کی طرف بھی تو توجہ دلاتی ہیں۔اس لئے کثرت سے خدا تعالیٰ کا شکر کریں۔دن رات خدا کا شکر کریں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے کہ شکر کرو گے تو پھر میں مزید بڑھا دوں گا۔یہ بھی ایک وسعت کی جہت ہے۔تو شکر کر کے دیکھیں، پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اس شکر کے نتیجے میں بھی آپ کو نئی وسعتیں عطا فرمائے گا۔خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 729 تا 744) 143