تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 119 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 119

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من خلاصه خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء دنیا کے ہر ملک میں بسنے والا احمدی اپنے ماحول کو اسلامی معاشرہ کا نمونہ بنادے خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ سمر سکول اسلام آباد یو کے برائے طالبات کا افتتاح فرماتے ہوئے انگریزی زبان میں جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے کلاس کے کامیاب آغاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد فرمایا کہ ان کلاسوں کی یورپ میں ایک لمبے عرصہ سے شدید ضرورت محسوس ہو رہی تھی لیکن ہمارے پاس کوئی مناسب جگہ نہ تھی۔تربیت کا مسئلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ ہم جس تہذیب اور معاشرہ سے تعلق رکھتے ہیں، اس کی بعض باتیں ایسی ہیں کہ یا تو ہمیں ان باتوں کو مغربی تہذیب پر مقدم رکھنا ہوگایا شکست تسلیم کرنی ہوگی۔اس میں کسی موافقت کی گنجائش نہیں۔پس موزوں جگہ میسر نہ ہونے کہ وجہ سے یہاں ہم اسلامی تہذیب اور معاشرہ کے حسن و خوبی کو پوری طرح اپنی آئندہ نسل کے سامنے عملی طور پر پیش نہیں کر سکتے تھے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اسلام زندگی کی تمام لذتوں اور مسرتوں کو جائز قرار دیتا ہے، جو انسان کے لئے مفید ہیں اور صرف ان چیزوں سے منع کرتا ہے، جو بالآخر انسان کو تباہی کے کنارے پر لا کھڑا کرتی ہیں۔آج اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اس غرض کے لئے کھڑا کیا ہے کہ وہ اسلامی تہذیب اور معاشرہ کی برتری کو قائم کرے۔پس ہماری آئندہ نسل اور بالخصوص احمدی لڑکیوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اسلامی تہذیب کی خوبیوں کو ذاتی علم اور ذاتی تجربہ کی روشنی میں دنیا کے سامنے پیش کریں۔انیسویں صدی کے آخر میں اور حضرت مسیح موعود کی آمد سے قبل اسلامی دنیا کی حالت یہ تھی کہ وہ دو حصوں میں بٹ چکی تھی۔کچھ لوگ ماڈرنسٹ کہلائے، جنہوں نے مغربی تہذیب کی خوبیوں کو عیسائیت کی خوبیاں سمجھ لیا اور اسلامی معاشروں کی خامیوں کو اسلام کی خامیاں تصور کر لیا۔حالانکہ دونوں باتیں درست نہ تھیں۔کیونکہ مختلف اسلامی ملکوں میں جو تہذیبیں نظر آ رہی ہیں، وہ ایک دوسرے سے مختلف تھیں اور ان پر جو اپنے مخصوص علاقہ کے قبل از اسلام تمدن کا گہرا اثر تھا۔مثلاً ہندوستان کے مسلمان شادی بیاہ اور وفات کی رسوم کے لحاظ سے ہندو معاشرہ سے گہرے طور پر متاثر ہوئے۔اور یہی حال دوسرے مسلمان ممالک کا 119