تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 926 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 926

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 اکتوبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک فقیر رہ گئے۔ان کی نسلیں کھاتی ہیں، ماں باپ کی قربانیوں کو۔اس لئے سیالکوٹ کی مالی مشکلات کا بھی یہی حل ہے کہ وہ چندہ میں آگے بڑھیں۔مجھے آج ہی میں جو میں ڈاک دیکھ رہا تھا، اس میں ایک دلچسپ خط ملا۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ میں نے پچھلے سال اپنی آمد کا 1/3 کم لکھوایا چندہ میں اور اگر چہ آپ کی آواز میرے کانوں تک پہنچی تھی کہ اگر نہیں دے سکتے پورا تو دیانتداری سے کہہ دو، ہم تمہیں معاف کر دیں گے۔لیکن جھوٹ نہیں بولنا۔لیکن وہ ان صاحب سے غلطی ہوگئی۔حالانکہ تاجر آدمی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے آمد اچھی تھی۔وہ کہتے ہیں : 1/3 لکھوا دیا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے کچھ سبق اس طرح دینا تھا کہ آخر پر جب میں نے حساب کیا تو گزشتہ سال کی جو آمد تھی، اس سے بعینہ 1/3 کم آمد ہوئی۔اور اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے بچانا چاہتا ہے۔چنانچہ میں نے پھر اس آمد پر نہیں لکھوایا بلکہ اس سے پچھلے سال کی جو زائد آمد تھی، اس پر بجٹ لکھوایا، جو اس سال گزر رہا ہے۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ میری گھی ہوئی چیزیں واپس مل گئیں، چوری کئے ہوئے مال واپس آنے شروع ہو گئے ، جو پیسے مارے گئے تھے، وہ واپس آنے شروع ہو گئے اور اس سے بھی آمد میری بڑھ گئی۔تو اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں سے بعض دیکھنے ہوتے ہیں، خاص سلوک ہوتے ہیں۔اور جماعت ہر سے تو یہ سلوک مجھے علم ہے اور وسیع علم کی بنا پر میں بتا رہا ہوں کہ ایسا پختہ، ایسا یقینی ہے کہ کبھی اس سلوک میں آپ تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔اس لئے سیالکوٹ والے اگر کچھ کمزور ہیں تو ان کا علاج بھی یہی ہے کہ وہ قربانیوں میں آگے بڑھیں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح ان پر فضلوں کی بارشیں نازل فرماتا ہے۔فیصل آباد میں بھی خدا کے فضل سے نمایاں ترقی ہوئی ہے۔یعنی تین سال پہلے اٹھاون ہزار تھا، اب پچاسی ہزار ہے۔لیکن فیصل آباد میں بھی ایک مشکل یہ ہے کہ وہاں ابھی مجھ پر یہ تاثر ہے کہ جس قدر توفیق ہے، اتنا وہ آگے نہیں آرہے۔لاہور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر چہ %44 اضافہ ہوا ہے۔یعنی فیصل آباد اور سیالکوٹ سے پیچھے ہے۔لیکن 3,49,000 کی رقم بتاتی ہے کہ لاہور کا قربانی کا معیار ما شاء اللہ اچھا ہے۔راولپنڈی میں بھی نمایاں اضافہ کا رجحان ہے۔پشاور بہت پیچھے چلا گیا تھا، اس میں بھی اب خدا کے فضل سے نمایاں اضافہ کا رجحان ہے۔کوئٹہ میں بھی ، حیدرآباد میں بھی اور کراچی میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں اضافہ کا رجحان ہے۔ان کا وعدہ بھی چار لاکھ، دس ہزار تک پہنچ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ ان جماعتوں کو بہترین جزاء عطا فرمائے اور پہلے کی نسبت زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کی توفیق بخشے۔آمین 926