تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 896
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1984ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ یہ اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔اس قسم کے نمونوں کے ساتھ کہ جماعت کے اندر جو ا خلاص بڑھ رہا ہے ، پہلے سے محبت بڑھتی چلی جارہی ہے، قربانی کی روح بڑھتی چلی جارہی ہے۔جس طرح وہ اظہار کرتے ہیں، اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں پیش کرنے کی تمنائیں لے کر آتے ہیں۔وہ ساری ایسی چیزیں ہیں، جو ساتھ ساتھ ان زخموں کو مندمل کرتی چلی جاتی ہیں۔ورنہ جس قسم کے حالات میں سے جماعت گزر رہی ہے، وہ کوئی زندہ رہنے والے حالات نہیں ہیں۔یہ جماعت کا اخلاص ہی ہے، جو بچائے چلے جا رہا ہے، سہارے دیتا چلا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے کہ ہیں تیری پیاری نگاہیں دلبرا ایک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا سرمه چشم آربیه، روحانی خزائن جلد دوم، صفحه 52) تو بیک وقت غم اغیار بھی ہے اور دلبرا کی پیاری نگاہیں بھی ہیں، جو ثم اغیار کے جھگڑے کو کاٹتی چلی جاتی ہیں۔ایک انگلستان کی بچی کے ذکر کے بعد میں اس مضمون کو فی الحال ختم کرتا ہوں۔بچیوں کا بھی تو ذکر آنا چاہئے کہ احمدی بچیاں کس مزاج کی ہیں؟ ایک بچی لکھتی ہے کہ یہ جو پاؤنڈ ہے، ایک پاؤنڈ ، یہ مجھے فلاں وقت حضرت چھوٹی آپا نے انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ سیدہ مہر آیا جب آئی تھیں تو انہوں نے انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ طاہرہ صدیقہ جب تشریف لائی تھیں، پچھلی دفعہ تو انہوں نے میری حسن تلاوت یا حسن قرات پر انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ سکول نے مجھے اچھی تقریر پر انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ مجھے فلاں وقت انعام میں دیا تھا۔اور میں نے سب جمع کئے ہوئے تھے۔اب تحریک سن سے میں سارے پیش کر رہی ہوں۔لیکن اس التجا کے ساتھ کہ دعا یہ کریں ، اب کہ آئندہ جب بھی مجھے خدا دیا کرے، میں تھوڑے سے اپنے پاس رکھ لیا کروں باقی سارے خدا کی راہ میں پیش کر دیا کروں۔عجیب نمونے ہیں، جو میں کہہ رہا تھا کہ نئے سنگ میل رکھے جارہے ہیں، اس کوئی مبالغہ نہیں۔چھوٹی سی عمر کی بچی، اس کے جذبات کا اندازہ کریں کہ کس طرح خدا کی راہ میں پیش کر رہی ہے اور پھر یہ تمنا لے کر آتی ہے، درخواست یہ کر رہی ہے کہ آئندہ بھی ساری زندگی کے لئے میرے لئے یہ دعا کریں کہ تھوڑ اسا اپنے پاس رکھا کروں باقی سارا اپنے اللہ کی راہ میں پیش کر دیا کروں۔تو جماعت جس درد کے دور سے گزر رہی ہے، اس کے ساتھ انعام بھی تو نازل ہو رہے ہیں ، خدا کے۔دن بدن ، لمحہ بہ لمحہ اس جماعت کی کایا پلٹ رہی ہے۔نئی رفعتیں حاصل ہو رہی ہیں۔آج جماعت اس 896