تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 871 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 871

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام فرمودہ یکم مئی 1984ء الہی جماعتیں کسی حال میں بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں رہتیں پیغام فرموده یکم مئی 1984ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میرے نہایت پیارے احباب جماعت احمدیہ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته و آپ ہرلمحہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور رحمت کے سائے تلے رہیں اور ہر آن اس کی نصرت اور قربت اور پیار کے جلوے دیکھیں۔وہ آپ کے ہر خوف کو امن میں بدل دے اور ہر بے چینی کو سکینت اور طمانیت میں تبدیل فرما دے۔ہر حال میں آپ اس سے راضی رہیں اور اس کی رضا کی راہوں سے باہر قدم نہ رکھیں۔اور اٹھتے بیٹھتے ہوتے جاگتے اس کی رضا آپ کو حاصل رہے۔اور پیار کی نگاہیں آپ پر پڑیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں خالصہ اعلائے کلمۃ اللہ کی غرض سے میں نے سفر اختیار کیا ہے۔اور احباب جماعت ربوہ اور احباب جماعت پاکستان سے یہ عارضی چند ماہ کی جدائی قبول کی ہے۔میرا دل آپ کی جدائی سے سخت بے قرار ہے اور آنکھیں اس دن کی راہ دیکھ رہی ہیں، جب میری نظریں آپ کو دیکھ کر ایک نا قابل بیان روحانی لذت پائیں گی۔لیکن عارضی جدائیاں کوئی نئی بات نہیں اور کوئی پہلا تجربہ نہیں۔گزشتہ دو سالوں میں میرا یہی دستور رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے ماتحت دیگر عالمی جماعتوں سے ملاقات اور ان کی تعلیم و تربیت کی غرض سے اور اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطر اور تمام جماعت کی بہبود کے لئے ایسے عارضی سفر اختیار کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی جب تک اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرماتارہے گا، ایسا ہی کرتا رہوں گا۔یا درکھیں کہ الہی جماعتیں، جو اللہ کے ذکر کے ساتھ زندہ رہتی ہیں، کسی حال میں بھی اپنے فرائض کی سرانجام دہی سے غافل نہیں رہتیں۔روشنی ہو یا اندھیرا، ہر حال میں وہ آگے بڑھتی ہیں اور گرجتے ہوئے بادلوں کی ظلمات اور رعد اور برق ان کے قدم روک نہیں سکتیں۔لہذا موجودہ سنگین اور مخدوش حالات 871