تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 869
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشاد فرمودہ 28 اپریل 1984ء دنیا کی ساری طاقتیں بھی مل کر آپ کو شکست نہیں دے سکتیں ارشاد فرمودہ 28 اپریل 1984ء میں آپ کو صبر کی تلقین کرنا چاہتا ہوں۔یا درکھیں ، سب سے بڑی طاقت صبر کی طاقت ہے، جو ؟ الہی جماعتوں کو دی جاتی ہے اور جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔صبر دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہے اور دعاؤں میں قوت پیدا کرتا ہے۔اور الہی جماعتوں کا صبر روحانیت میں تبدیل ہونے لگتا ہے۔اس لحاظ سے میں دیکھ رہا ہوں کہ جماعت ایک نئے روحانی دور میں داخل ہو ہی ہے۔لہذایہ غم جو آپ کو ملا ہے، اس کی حفاظت کریں اور اس کو دردناک دعاؤں میں تبدیل کرتے رہیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کو دعاؤں اور گریہ وزاری سے عرش کے کنگرے بھی لرزنے لگیں گے۔پس اس غم کی حفاظت کریں اور اسے ہر گز نہ مرنے دیں۔یہاں تک کہ خدا کی تقدیر خود اسے خوشیوں میں تبدیل کر دے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں مری جان ہے کہ دنیا کی ساری طاقتیں بھی مل کر آپ کو شکست نہیں دے سکتیں ، لازماً آپ کامیاب ہوں گئے“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 04 مئی 1984) 869