تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 867
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ خدا کے فضل کے دروازے بند کر دوں۔میں اقتصادی رحم جماعت پر یہ سمجھتا ہوں کہ اور مانگو اور مانگو تا کہ خدا کے فضل لامتناہی طور پر نازل ہونے شروع ہو جائیں۔اس لئے اس تجربہ اور اس یقین کے ساتھ میں احباب جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ کمر ہمت کہیں اور اس گزشتہ کمی کو جو گیارہ سالہ کمی ہے، اسے چار سال میں نہیں بلکہ کوشش کریں کہ ایک، دو سال کے اندرہی پوری کر دیں۔اللہ تعالیٰ پھر دیکھیں کس طرح ان پر فضلوں کی بارش نازل فرماتا ہے، کس طرح ان کی جیبوں کو پھیلاتا چلا جاتا ہے۔ان کی ضرورتوں کو خود پوری کرتا ہے اور یہ سارا نظام جب مکمل ہو جائے گا، یہ دائرہ تو آخر پر یہ خلصین جو اپنی توفیق سے بڑھ کر ادا ئیگی کی کوشش کر رہے ہوں گے، شرمندگی محسوس کریں گے کہ اوہو! ہم تو بہت بڑا تیر مار رہے تھے اپنی طرف سے، اللہ تعالیٰ نے تو اتنے فضل کر دیئے ہیں کہ ہم حق ادا نہیں کر سکے۔یہ ہے جماعت احمدیہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا تعلق۔خدا کرے، یہ مراسم اسی طرح جاری رہیں، ہمیشہ ہمیش کے لئے ، ہم خدا کی محبت اور پیار میں قربانیاں دیتے چلے جائیں اور ہماری محبت اور پیار کو لامتناہی طور پر اور بڑھانے کے لئے اللہ اپنے فضلوں کو اتنا بڑھاتا چلا جائے کہ ہم ہمیشہ شرمندہ ہی رہیں، اپنے رب سے کہ ہم تو کچھ بھی نہیں کر سکے، تیرے فضل ہم سے جیت گئے۔(مطبوعہ خطبات ظاہر جلد 13 صفحہ 173 تا 185) 867