تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 823 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 823

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء video۔This is being done with the grace of Allah, and I am grateful for your suggestion۔It is really as I heard from some other sources as well۔It produced a great impact in Uganda, these slides | programme etc "۔وو ” دیکھئے پیغام تو خطبے میں ہوتے ہیں سارے۔ہر وقت اور حالات کے مطابق وقت بدلتا رہتا ہے، اس کے مختلف تقاضے پیدا ہوتے رہتے ہیں، میں صرف ربوہ کو تو مخاطب نہیں کرتا ، ساری دنیا کو مخاطب کرتا ہوں۔وہ تو مل رہے ہیں پیغام۔مجھے جو دلچسپی ہے، آپ اس بارے میں روشنی ڈالیں۔میرے ذہن میں تو نقشہ یہ تھا کہ نائیجریا میں مثال کے طور پر، یوروبا میں اور دوسری مقامی زبانوں میں آپ جلد از جلد انہیں لوگوں کی زبان سے کیسٹیں تیار کروائیں اور جنگل میں ایک احمدی بھی رہتا ہو ، اگر کچھ اس کی مدد بھی کرنی پڑے تو اس کو چھوٹا سا ایک cassette recorder لے دیں اور اکثر شوق بھی ان میں بہت ہیں، موجود ہیں۔تو گھر گھر مبلغ پیدا ہو۔مجھے تو زیادہ یہ دلچسپی ہے، اس وقت۔تربیت کے لحاظ سے پاکستانی کی تو اللہ کے فضل سے ہو رہی ہے۔ٹھیک ہے، آپ کی بات کہ الفضل سے پڑھنے کی بجائے جو سنے کا اثر ہوتا ہے، وہ زیادہ ہوتا ہے۔ایک آواز میں ایک براہ راست ذاتی تعلق پیدا ہو چکا ہوتا ہے۔وہ تو جماعت فائدہ اٹھا ہی رہی ہے، پہلے۔مجھے تو نئی چیزیں یہ چاہیں اور اس طرف میں توجہ بھی دلانا چاہتا ہوں آپ سب کو۔اس لئے چھیڑا بھی تھا یہاں کہ ہر ملک کی زبان میں ، مقامی طور پر اب کیسٹیں تیار کی جائیں۔مرکزی کیسٹ سے استفادہ کر کے۔اور ان میں جیسا کہ آفتاب احمد خان صاحب نے فرمایا تھا اور بالکل صحیح کہا ہے: precision ہونا چاہیے۔اب یہاں بھی مرکزی کیسٹس میں ، میں نے ہدایت پہلے سے دے دی ہے کہ جب کوئی حوالہ آئے تو اگر وہاں بیچ میں نہیں پڑھنا، چونکہ تسلسل ٹوٹتا ہو تو کیسٹ کے آخر پر سب حوالے سنا دیئے جائیں کہ یہ جو References آئے ہیں، اس کا یہ حوالہ ہے، اس کا یہ حوالہ ہے، اس کا یہ حوالہ ہے۔تا کہ کیسٹ والا جو ہے، اس کو armed ہو جائے اور اس کو پتہ ہو کہ کن کتابوں میں ان کا ذکر ہے۔اس طرح سے نائیجریا، غانا اور افریقن ممالک میں جہاں تعلیم کم اور تقاضے پھیل گئے ہیں، وہاں گھر گھر مبلغ پیدا کر دیا جائے، یہ ہے، اصل منشاء۔اس پر کچھ نہیں کہہ رہے آپ لوگ۔نہ افریقن ممالک کے، نہ دوسرے۔امریکہ وغیرہ کے لئے تو video زیادہ مناسب رہے گا۔developed ممالک جو ہیں، کیسٹ سننے کی بجائے آنکھوں سے نظر آرہا ہو، وہ زیادہ اچھا اثر ڈالتا ہے۔اس طرح بعض عربوں نے 823