تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 808 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 808

ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک that and what literature is required۔And through the reports when you send us, their experience will guide us in fact,we are in total darkness to these new countries, light is provided by experience when you submit your reports, we will begin to see new avenues of وو تیسری تجویز: رشتہ ناطہ کے مسائل کے سلسلہ میں غور " انشاء اللہ explorations رشتہ ناطہ کا مسئلہ بہت اہم ہے۔آپ اندازہ نہیں کر سکتے ، ان کا کیا حال ہے، ان لوگوں کا ، جن کی بچیاں بڑی ہو رہی ہیں اور کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ان کے لئے نہایت تکلیف دہ صورت حال ہے۔اس لئے آپ لوگ واپس جا کر بھی اپنی جماعتوں میں اس بات پر زور دیں۔چھوٹی جماعتوں میں جہاں تعداد تھوڑی ہو ، وہاں یہ مسائل ایک قانون قدرت کے طور پر پیدا ہوتے ہیں۔یہ large number کا معاملہ ہوتا ہے، رشتہ ناطہ۔جتنا بڑا نمبر ہو exchangable اتنی سہولت ہوتی چلی جاتی ہے، پھر فٹ ہو جاتا ہے خود بخود۔تو ہمارے ہاں چھوٹی چھوٹی جماعتیں مختلف جگہ develop ہو رہی ہیں، ان کی واقفیت دوسروں سے نہیں ہے۔اس لئے بہت بچیوں کے لئے بڑی شدید تکلیف دہ صورت حال ہے۔اور اس صورت حال کو زیادہ خراب کرنے کا وہ نوجوان موجب ہیں، جو خود غیروں میں شادیاں کر لیتے ہیں اور اپنی بہنوں اور ماؤں اور باپوں کے لیے نہایت دکھ چھوڑ جاتے ہیں، پیچھے۔وہ سمجھتے ہیں کہ کیا فرق پڑتا ہے؟ ہم نے ڈھونڈلی ہے، ایک اپنی مرضی کی لڑکی۔حالانکہ وہ ایک احمدی لڑکی کو قربان کر کے ایسا کر رہے ہوتے ہیں۔تو یہ دوسرا پہلو جو ہے، اس پر بھی بہت اب توجہ کہ ضرورت ہے۔یہ جو lax atmosphere ہے، اب اس کو بدلیں۔اور تبشیر بھی بار بار یاد کروائے۔اور آپ بھی واپس جا کر ایک Public opinion develop کریں کہ احمدی نوجوان کو اگر احمدی لڑکی نہ میسر ہو تو پھر وہ باہر دیکھے۔قانون یا شرعاً ایک ا اجازت ہونا اور بات ہے، ایک انتظامی ضرورت ہونا اور بات ہے۔ایک احمدی بچی کی ضرورت کو قربان کر کے تو ہم اجازتیں نہیں دے سکتے ان کو۔باقی سب ممالک کا data exchange ہونا ضروری اور سب سے اہم چیز ہے۔وہ data ہی ابھی تک تیار نہیں ہوا۔وہ تو رشتہ ناطہ مرکزیہ نے نہیں کرنا ، وہ تو تبشیر کا کام ہے کہ وہ وہاں سے data منگوائے۔اور امیر خاص طور پر اس میں براہ راست دلچسپی لیں۔اور پھر یہ بہت بڑا غور طلب معاملہ ہے کہ مثلاً افریقین گروپ بنایا جائے ، جن میں معاشرہ ایک دوسرے 808