تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 753
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب تدبیر خدائے برتر کی غالب تقدیر سے ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائے گی۔تمہارے سب ناپاک ارادے خاک میں ملا دئیے جائیں گے اور رب اعلیٰ کے مقدر کی چٹان سے ٹکر اٹکرا کر اپنا سر ہی چھوڑو گے۔تمہاری مخالفت کی ہر جھاگ اٹھاتی ہوئی ہر ساحل اسلام سے ٹکر ا کرنا کام لوٹے گی اور بکھر جائے گی اور اسے پیش قدمی کی اجازت نہیں ملے گی۔اے اسلام کے مقابل پر اٹھنے والی ظاہری اور مخفی عیاں اور باطنی طاقت !!! سنو کہ تمہارے مقدر میں ناکامی اور پھر نا کامی اور پھر نا کامی کے سوا کچھ نہیں۔اور دیکھو کہ اسلام کے جاں نثار اور فدائی ہم وہ مردان حق ہیں، جن کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 20 نومبر 1983ء) 753