تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 721
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء دوستوں نے کہا کہ ہمارے بعض بڑے قریبی اور گہرے دوست تھے، انہوں نے پکے وعدے کئے ہوئے تھے کہ وہ ضرور آئیں گے لیکن آخری وقت پر یہ معذرت کر دی کہ اتنا شدید دباؤ ہے کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔اس لئے ہم مجبور ہو گئے ہیں، ہم اس تقریب میں شامل نہیں ہو سکتے۔میں نے کہا: اگر وہ نہیں آتے تو جہاں تک اس مسجد کا تعلق ہے، اس کو تو ایک ذرہ کا بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔کیونکہ یہ مسجد خالصہ اللہ بنائی جا رہی ہے۔اور اللہ کے رسول نے ہمیں جو خوشخبریاں عطا فرمائی ہیں، وہ اتنی عظیم الشان ہیں کہ مسجدوں کی رونق اور عبادت کی رونق کا انسانوں کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں رہنے دیا۔ان معنوں میں کہ اس کا انسانوں کے دلوں کے ساتھ تعلق ہے، ان کی تعداد کے ساتھ تعلق نہیں۔ان کے خلوص اور تقویٰ کے ساتھ تعلق ہے، ان کی نفری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔چنانچہ ایک موقع پر ایک عرض کرنے والے نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ فرماتے ہیں کہ باجماعت نماز پڑھا کرو تو میں تو ایک گڈریا ہوں، مجھے صحرا میں باہر بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے نماز کا وقت آجاتا ہے، میں کیسے باجماعت نماز پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ تم اذان دیا کرو۔اگر کوئی مسافرسن لے گا تو وہ آجائے گا اور تمہاری نماز کو باجماعت کر دے گا۔لیکن تمہارے دل کی نیکی اور تمہارا ارادہ اس بات سے مستغنی ہے کہ کوئی آتا ہے کہ نہیں آتا۔اگر کسی مسافر نے بھی تمہاری آواز نہ سنی تو خدا آسمان سے فرشتے نازل کرے گا، وہ تمہارے پیچھے نماز پڑھا کریں گے اور تمہاری نماز کو نماز با جماعت بنادیں گے۔پس یہ خدا ہو، جس قوم کا اور یہ رسول ہو، جس امت کا ، اس کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ آدمی تھوڑے آئے تھے یا زیادہ آئے تھے؟ حقیقت یہ ہے کہ دل کی نیکی اور دل کا تقویٰ ہی وہ چیز ہے، جو اللہ کے حضور قبول ہوتی ہے۔اور اس کے متعلق مجھے یقین ہے کہ خدا نے اس کو قبول فرما لیا ہے۔چنانچہ اس کی خوشخبریاں بھی دیں اور بعد میں پھر جس رنگ میں پیار اور محبت کا سلوک فرمایا، وہ بھی ایک دیکھنے والی چیز تھی۔وہ جماعت، جس کا چہرہ تقریب سنگ بنیاد کے وقت اترا ہوا تھا، رات کے وقت اس کے چہرے پر سے خوشیاں پھوٹی پڑتی تھیں اور دلی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔کیونکہ اسی شام کو اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کا ایک عظیم الشان موقع مہیا فرما دیا۔ایک احمدی دوست جو مسجد سے قریباً 40-30 میل کے فاصلے پر Wisemans Ferry کے مقام پر رہتے ہیں، انہوں نے ایک کلب میں رات کے کھانے کی دعوت دی تھی، جس پر انہوں نے اپنے آسٹریلین دوستوں کو بلایا ہوا تھا۔اس جگہ اکثر معززین ریٹائر ہو کر زمینیں 721