تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 689

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء ترین جنسی سکون کے حصول کا ذریعہ بنادی گئی ہے۔آپ کے سامنے تو میں مفصل بیان نہیں کر سکتا لیکن ان کے سامنے کسی حد تک کچھ باتیں بیان کیں کہ آج کل جو مغربی تہذیب پر نظر رکھنے والے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس قدر وحشیانہ طریق پر عورت کو ان مقاصد کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، جن مقاصد کے لئے وہ پیدا کی گئی تھی۔اس کی عزت و احترام کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے۔صرف ایک کھیل بنایا جارہا ہے اور ایک دھوکا دیا جا رہا ہے۔اور پھر آزادی کے نام پر اس سے مزدوریاں بھی لی جارہی ہیں، گھر کے بوجھ بھی اور باہر کے بوجھ بھی اس پر ڈالے جارہے ہیں۔حالانکہ اسلام اقتصادی لحاظ سے مرد کے کندھے پر ذمہ داری ڈالتا ہے۔عورت کو منع نہیں کرتا ، اگر وہ چاہے تو کمائے۔لیکن ذمہ داری مرد کی ہے۔اور اگر مرد اسلام کے مطابق عمل نہیں کرے گا ، اگر وہ خود ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے عورت کے مال پر، اگر وہ کمارہی ہے، نظر رکھے اور اسے مجبور کرے کہ وہ بچوں پر خرچ کرے تو اس عورت کی مرضی ہے اور اسے آزادی ہے، چاہے تو کرے، چاہے تو نہ کرے۔اسلام نے اس معاملہ میں اسے کلیہ آزادی عطافرمائی ہے۔لیکن مغربی تہذیب اسے دن بدن اقتصادی شکنجوں میں بھی جکڑ رہی ہے۔اور پھر اس کے حقوق بھی وہ نہیں ، جو اسلام دیتا ہے۔مثلاً وراثت میں عورت کوئی حق نہیں پاتی۔سوائے اس کے کہ آج کل کی آزاد سوسائٹی میں جہاں عیسائیت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، وہاں بعض صورتوں میں رواج کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔بعض عورتیں ایسے لوگوں کا ورثہ پا جاتی ہیں، جن کے پاس کوئی مرد ورثہ لینے کے لئے نہیں رہتا، یا اتفاق سے کوئی بڑھیا کسی لڑکی کو پسند کرتی ہے اور اس کے نام پر کچھ لکھ جاتی ہے۔مگر جہاں تک مغربی دنیا کے دستور کا تعلق ہے، عام دستور یہی ہے کہ عورت ورثہ نہیں پائے گی اور کمائی میں شریک ہوگی اور سخت کام بھی برابر کے کرے گی اور پھر اسے مرد کے مقابل پر پیسے بھی کم دئے جائیں گے۔چنانچہ آسٹریلیا کی عورتوں نے مجھے بتایا کہ آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں، یہاں تو بڑا ظلم ہورہا ہے۔ہم سے کام پور الیا جاتا ہے اور وہی کام جو مرد کرتا ہے، اسے ہم سے دگنے پیسے دیتے ہیں اور عورت سمجھ کر ہمیں پاگل بنا رہے ہیں کہ تم کم کام کر سکتی ہو۔حالانکہ PRODUCTION کے لحاظ سے OUT PUT کے لحاظ سے ہم اتنا ہی کام کرتی ہیں۔تو حقیقت میں یہ بہت بڑا دھوکا ہے، دجالیت ہے، جس نے ساری دنیا میں عورتوں کو پاگل بنانے کا انتظام کر رکھا ہے۔پس اسلام ہے، جو آپ کو ان سب چیزوں سے آزادی دلا رہا ہے۔تو میں نے ان صاحب کو سمجھایا کہ مجھے تو تم سے بہت زیادہ آزادی کی فکر ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ عورت کو مغربیت سے آزاد۔689