تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 59

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1982ء تلوار کے ذریعہ اور نہ ہی ایسے مبلغین کے ذریعہ، جو آج ہمیں نظر آتے ہیں۔اس وقت ایسا نظام ہی موجود نہیں تھا۔محض عام تاجر پیشہ لوگ گئے اور تبلیغ کرنی شروع کی۔وہ ذمہ دار لوگ تھے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پہلو بھی غیر واضح نہیں چھوڑا۔آپ نے دجال کے معانی کھول کر بیان فرمائے۔آپ نے واضح فرمایا کہ قرآن کریم میں اس کا ذکر کہاں ملتا ہے؟ آپ نے دجال کی فلاسفی بیان فرمائی۔آپ نے بتا دیا کہ کہاں اس کی پیروی کرنی ہے اور کہاں اس کی پیروی نہیں کرنی ؟ کہاں مخالفت کرنی ہے اور کہاں تعاون؟ چنانچہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر پہلو کھول کر بیان فرما دیا۔لیکن بد قسمتی سے ہم آپ کے الفاظ پر غور نہیں کر رہے ہیں۔جس کی طرف میں بار بار آپ کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ اللہ تعالیٰ کی خاطر آج سے فیصلہ کرلیں کہ آئندہ آپ ایک مبلغ کی طرح زندگی گزاریں گے۔اگر آج آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ اپنی توانائیاں اس ملک کو اسلام کی طرف لانے میں صرف کریں گے تو آپ واضح تبدیلیاں محسوس کریں گے۔آپ کے اردگر دلوگ اسلام میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔لیکن یہ تب ہی ہو سکتا ہے، جب آپ عاجزی اختیار کریں ، جب آپ مسلسل اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں، اسی سے مدد کی درخواست کریں۔کیونکہ اس کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں۔اس بات کو سمجھ لیں کہ آپ کے پاس اس زمین پر کوئی طاقت نہیں۔اور پھر اپنے خدا کی طرف متوجہ ہوں ، آنسوؤں اور درد بھرے دل کے ساتھ کہ اے خدا! میں نے ان لوگوں کو اسلام میں شامل کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔میں جو ایک ذرہ ہوں، کچھ بھی نہیں ہوں۔جس کے پاس کوئی علم نہیں ، دولت نہیں، کافی طاقت نہیں، میں ایسے کس طرح کر سکتا ہوں؟ مگر خدایا میں اسے تیری خاطر کرنا چاہتا ہوں۔مجھے تیری رحمت سے امید ہے۔میں تیری طاقت اور امداد پر یقین رکھتا ہوں۔تو میری مدد فرما۔کیونکہ میں جیسا بھی ہوں بہت عاجز تیری مدد کر نا چاہتا ہوں۔پس تو اس عظیم الشان مقصد کے حصول میں، جو میں تیری محبت میں حاصل کرنا چاہتا ہوں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں حاصل کرنا چاہتا ہوں ، میری مددفرما۔میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں تو تو میری مدد کیوں نہیں کرے گا ؟ اگر آپ اللہ تعالیٰ کے حضور اس درد اور دکھ سے بھرا ہوا دل لئے فریاد کریں گے تو یہ ناممکن ہے کہ وہ اسے قبول نہ فرمائے۔تب آپ اپنے گرد تبدیلیاں محسوس کریں گے۔تب آپ دیکھیں گے کہ اس ملک کی قسمت بتدریج بدل رہی ہے، اور تاریکی سے روشنی پھوٹے گی اور تاریکی ختم ہو جائے گی۔59