تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 55 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 55

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم مکتوب محرره 21 ستمبر 1982ء خدمت اسلام کے تقاضے دنیا کے گوشے گوشے میں بلا رہے ہیں 21۔4۔1361/1982 ٹیلے۔یارک شائر مکتوب محر ر ہ 21 ستمبر 1982ء بسم الله الرحمان الرحيم پیارے برادرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ وامیر مقامی۔ربوہ آپ کا محبت بھر اخط ملا، جس میں پاکستان کی احمدی جماعتوں کے مختصر حالات بھی درج تھے۔جزاكم الله احسن الجزاء میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں کے سائے تلے رکھے اور ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات بخشے۔اور دین محمد مصطفیٰ کی فکروں کے سوا ہر دوسری فکر سے آزاد کر دے۔اور دین کی سب فکروں کو اعمال صالحہ اور جمیل مساعی میں بدلتے ہوئے مثمر ثمرات حسنہ فرمائے۔آمین اہل پاکستان کے نام اپنے پر خلوص جذبات اور نیک تمناؤں کا اظہار اس سے بہت پہلے کہ آپ کا خط ملتا کر چکا ہوں۔امید ہے، میرا یہ خط اب تک آپ کومل چکا ہوگا۔اندلس میں مسجد بشارت کے افتتاح بلکہ تمام سفر کے دوران یوں لگتا تھا کہ تمام دنیا کے احمد یوں کی دعائیں قبولیت کا شرف پا کر رحمت کی گھنگھور گھٹائیں بنی ہوئی ہماری سروں پر چھا گئی ہیں اور مسجدوں میں ان کی آنکھوں سے ٹپکنے والے آنسو ر حمت باری کے ان گنت قطرے بن کر آسمان سے برس رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جو نظارے دیکھے، نہ دل میں استطاعت ہے، نہ زبان میں گویائی کہ ان کا شکر کا حق ادا کر سکے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ہر ملک کی ہر جماعت کی دینی ضروریات اور فدائیان احمدیت کی بے حد پر خلوص اور بے لوث محبت کے تقاضے قدم تھام لیتے ہیں، گویا واپس نہ آنے دیں گے۔لیکن ساتھ ہی ربوہ واپس لوٹ جانے کی ایک 55