تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 622
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم یادرکھیں، جماعت احمد یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ہمارا دنیا کے جغرافیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ساری دنیا کا جو پہلا مرکز تھا ، وہ مکہ مکرمہ تھا اور اب بھی ہے۔اور اس کا دنیا کے مرکزی شہروں سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں اسلام کی خاطر جب دوبارہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات کے مطابق ایک امتی نبی کو بھیجا تو قادیان کو چنا۔جو نہ ہندوستان کا مرکز تھا، نہ پنجاب کا۔بلکہ ایک معمولی اور چھوٹا سا گاؤں تھا۔لیکن اب وہ ساری دنیا میں تحریک احمدیت کا مرکز بن گیا ہے۔اس لئے یہ ہر گز ضروری نہیں کہ جماعت احمد یہ سری لنکا کا مرکز بھی کولمبو ہی رہے۔اب آپ کی دوڑ ہے اور آپ کو خدا کے فضل سے بہت اچھا موقع ملا ہے۔اگر آپ نمایاں طور پر آگے نکل جائیں اور پھیل جائیں تو آپ کولمبو سے مرکز چھین کر یہاں لا سکتے ہیں۔آپ کی جماعت کو خدا تعالیٰ نے ایک بہت بڑا اعزاز بخشا ہے، جو دنیا میں بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔اور اس دور میں شہادت کا اعزاز کا اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔شہید خود بھی زندہ ہو جاتا ہے اور جن لوگوں میں پیدا ہوتا ہے، ان کو بھی زندہ کر جاتا ہے۔اس لیے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس شہادت کا اتنا انعام عطا فرمائے کہ آپ کے دل اپنے رب سے راضی ہو جا ئیں اور شہید مرحوم کی زندگی آپ کی زندگی بن جائے اور آپ کے اندر کثرت کے ساتھ ایسے روحانی لوگ پیدا ہوں، جو تبلیغ اسلام کے اعلیٰ مقصد کے لئے جان کی بازی لگا دینے سے بھی دریغ نہ کریں۔کل میں نے کولمبو میں بھی جماعت کو یہ نصیحت کی تھی کہ تبلیغ کے لئے سب سے بڑا ہتھیار اللہ تعالیٰ کا تعلق ہے۔آپ کو بھی میں یہی نصیحت کرتا ہوں کہ علم سے بھی لولگا ئیں لیکن اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کا پیار بھی حاصل کریں۔کیونکہ سب سے زیادہ اثر دکھانے والا ہتھیار یہی ہے۔جس شخص کو یہ نصیب ہو جائے ، وہ لاز م دنیا پر فتح پالیتا ہے۔اس لیے اگر آپ اس علاقے میں پھیلنا چاہتے ہیں، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کو روحانی غلبہ عطا ہو تو اس کا طریق صرف اور صرف یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا تعلق جوڑیں۔اپنے بچوں کو بھی اور عورتوں کو بھی خدا کی محبت اور اس کی عبادت کرنا سکھائیں اور خود بھی اللہ تعالیٰ کی محبت اور یاد میں زندگی بسر کرنا سیکھ لیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت میں ایک ایسی عجیب طاقت ہے کہ وہ انسان کی ساری زندگی کی کایا پلٹ دیتی ہے۔اور ان لوگوں میں حیرت انگیز انقلاب برپا کر دیتی ہے، جو خدا کی محبت اختیار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ خدا کی ساری قدرتیں شامل حال ہو جاتی ہیں۔خدا کی ساری طاقتیں ان لوگوں کے وجود میں داخل ہو جاتی ہیں، جو خدا سے پیار کرتے ہیں۔وہ ان کی تائید میں حیرت انگیز نشان ظاہر فرماتا ہے۔اور دنیا کی آنکھیں دیکھ لیتی ہیں کہ اب یہ کچھ مختلف لوگ 622