تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 517
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطبہ جمعہ فرمود : 26 اگست 1983ء ناممکن ہے کہ جماعت اپنی ان طاقتوں سے، جو بظاہر اس کی سرشت میں خدا کے علاوہ ہیں ، ان طاقتوں کے ذریعہ وہ دنیا میں ان ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں۔نوے سال ہو گئے ، اس ملک میں یا اس برصغیر میں جماعت کو قائم ہوئے اور اپنی طاقتیں ، جن میں خدا کے بہت سے فضل شامل ہیں، وہ ملا کر بھی آج ہماری یہ کیفیت ہے کہ اس ملک میں ہمیں اپنے آپ کو مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جارہا۔تو اگر بنارکھیں گے اپنی طاقتوں پر تو کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔اس لئے ہمیں اپنے رب کی طرف زیادہ متوجہ ہونا پڑے گا۔زیادہ پیار اور محبت کا تعلق پیدا کرنا پڑے گا۔جتنی کثرت کے ساتھ اہل اللہ پیدا ہوں گے، ہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہوتے چلے جائیں گے۔مولا کے مقابل پر اللہ نے ولی کا لفظ رکھا ہے۔بندوں کے لئے اس کے مقابل پر ولی کا لفظ آتا ہے۔خدا ان کا مولا ہوتا ہے، جو اپنے رب کے ولی ہوتے ہیں۔اس لئے آپ کو ولی ہونا پڑے گا۔آپ میں سے ہر ایک ایسا ہو کہ اسے یقین ہو کہ خدا میرا دوست ہے اور وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ دیکھیں کہ سارے کام خود بخود کس تیزی سے ہونے لگیں گے۔ہماری الٹی بھی سیدھی ہو جائیں گی ، ہماری خطائیں بھی نیک نتائج پیدا کریں گی ، ہمارے نسیان بھی ان لوگوں سے زیادہ عظیم الشان کام دکھائیں گے، جو اپنے فرائض کو بھولتے نہیں ہیں ، ہماری ہر بات سیدھی ہوتی چلی جائے کیونکہ ہمارا مولا اللہ ہوگا اور جن کا مولا اللہ ہو جائے ، ان کو لازماً کافروں پر فتح عطا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 ستمبر 1983ء) 517