تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 475
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء صرف میں لاکھ ہے۔اب شاید کچھ بڑھ گیا ہو۔یہ تو کوئی نسبت ہی نہیں۔اور پھر ربوہ کے چند آدمیوں کا جو بلی کا چندہ سات، آٹھ لاکھ روپے ہے۔باقی چندہ اہل ربوہ کا ہے۔اس ضمن میں کارکنوں سے غفلت ہوئی ہے، صیح طور پر توجہ نہیں دلائی گئی۔اس کی طرف توجہ کریں۔دفتر اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوش اسلوبی سے بن گیا ہے اور اس طرح سے آپ کا ایک اور قدم آگے بڑھ گیا ہے لیکن آپ جتنے قدم آگے بڑھاتے ہیں، حسد پیدا ہورہا ہے۔ربوہ کے ماحول میں بعض ایسے مخالف ہیں، جو اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح سے اللہ نے ان کو جو دیا ہے، اس کا بدلہ چر کے لگا کر اتاریں۔ترقی تو ان سے رک نہیں سکتی، اس لئے وہ آج کل اس کوشش میں ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بہانوں سے فساد پیدا کریں۔اس ضمن میں احمدی نوجوانوں کو بار بار نصیحت بھی کی جاتی ہے، پھر بھی بعض نوجوان برداشت نہیں کر سکتے اور جواب دے دیتے ہیں۔تمام دنیا کے حالات کے حوالے سے ایسی صورت حال میں اشتعال آنا درست ہوتا ہے لیکن جماعتی نقطہ نظر سے ایسی صورت حال کے جواب میں چھوٹے سے چھوٹا قدم اٹھانا بھی درست نہیں۔ربوہ میں ہم نے کسی قیمت پر بھی فساد پیدا نہیں ہونے دینا۔آج سب محلوں کے صدر صاحبان یہاں جمع ہیں، میں ان سب کو پابند کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے محلے میں ایسے نو جوانوں کو سمجھا ئیں، جو شتعل ہو جاتے ہیں۔ان پر پابندیاں لگائیں کہ وہ ایسے ابتلاء سے الگ ہو جائیں۔کسی قیمت پر بھی اہل ربوہ کی طرف سے دشمنوں کو بہانہ نہیں ملنا چاہیے اور آپ اس ضمن میں جو کاروائی کریں، اس کی اطلاع صدر عمومی کے توسط سے مجھے بھی دیں۔اللہ کے فضل سے اب آپ کا دفتر بن گیا ہے، اب کام کی رفتار میں تیزی آنی چاہیے اور آئندہ سال یہ محسوس ہونا چاہیے کہ آپ کے کام میں ایک نئی چھلانگ لگائی گئی ہے۔آئیں اب مل کر دعا کر لیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 31 جولائی 1983 ء) 475