تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 473
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء ربوہ کے چندہ جات میں اضافہ کی بڑی گنجائش موجود ہے خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے نو تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفة الـ الرابع رحمہ اللہ نے حسب ذیل خطاب فرمایا ہے۔حضور نے فرمایا:۔بھی ہم اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اس عمارت کی تکمیل پر اکٹھے دعا کریں گے۔اس سے قبل میں مختصر طور پر بعض باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس عمارت کو ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور جو چھوٹا سا بیج بویا گیا ہے، اپنے فضل سے اس کی نشو و نما کے سامان بہم پہنچائے۔عمارتیں اپنی ذات میں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں لیکن ان عمارتوں کے سہارے تنظیموں کے کاموں کو استقلال اور استحکام ملتا ہے، سہولتیں حاصل ہوتی ہیں۔اس لحاظ سے کسی تنظیم کے لیے اچھی عمارت کا ہونا بھی ضروری ہے۔کام میں بعض خلاء جو عمارت کی تعمیر سے پہلے محسوس نہیں ہوتے ، بعد میں از خود سامنے آجاتے ہیں۔اس طرح سے پہلے سے کہیں بڑھ کر عمارت کی تعمیر کے بعد کام شروع ہو جاتا ہے۔جہاں تک ربوہ میں چندوں کی وصولی کا تعلق ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ 1974ء کے دور ابتلاء کے بعد اس میں اتنا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے کہ اس پر جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔اس کے شکر کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔تاہم میں نے جو جائزہ لیا ہے، اس کے مطابق ابھی بھی ربوہ میں اضافے کی بڑی گنجائش ہے۔میں اس ضمن میں سرسری جائزہ کے علاوہ تفصیلی جائزہ بھی لیتارہا ہوں۔نام بنام سارے ربوہ کا جائزہ تو نہیں لے سکا۔لیکن مختلف حلقوں کے چیدہ چیدہ لوگوں کا جائزہ لیا ہے۔اس سرسری جائزے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ربوہ میں اضافے کی بہت بڑی گنجائش موجود ہے۔جہاں تک کارکنان سلسلہ کا تعلق ہے، وہ اپنی آمد نہ چھپاتے ہیں اور نہ چھپا سکتے ہیں۔لیکن جہاں آمد چھپانے کی گنجائش موجود ہے، وہاں خاصی تعداد میں اسے چھپایا جا رہا ہے۔آمد چھپائیں نہیں ، اگر آپ کم چندہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو کم ادا کریں۔جتنا حوصلہ ہے، اتنی ادا ئیگی کریں۔لیکن یہ تو ممکن نہیں کہ آپ کے بچے کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں پڑھتے ہوں اور آپ کے گھر کا معیار زندگی بڑا اعلیٰ ہو، رہن سہن آرام دہ ہو، اس کے باوجود آپ کی آمدنی ساٹھ 473