تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 469
تحریک جدید - ایک الہی تحریک مسجد محمود کے قیام پر میں سال پورے ہونے پر پیغام مسجد انسان کی اپنے خالق سے دلی محبت اور فدائیت کی زندہ علامت ہے مسجد محمودز یورک کے قیام پر بیس سال پورے ہونے پر پیغام 22 جون 1983ء کو مسجد محمود زیورک سوئٹزرلینڈ کے قیام پر بیس سال پورے ہونے پر جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ نے ایک تقریب منعقد کی ، اس موقع پر حضور رحمہ اللہ نے جو انگریزی پیغام بھجوایا، اس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے:۔سوئٹزر لینڈ میں تعمیر ہونے والی سب سے پہلی مسجد کے قیام پر ہمیں برس پورا ہونے پر آج آپ با برکت تقریب منارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس تقریب سعید کو اپنے فضلوں سے نوازے اور آپ سب کو ان فن اقدار کی سر بلندی اور تحفظ کی توفیق بخشے ، جو مساجد کے قیام کی غرض وغایت ہیں۔مسجد نہ صرف انسان کی اپنے خالق سے دلی محبت اور فدائیت کی ایک زندہ علامت ہے بلکہ انسانی پیدائش کی علت غائی یعنی رب العالمین کی عبادت گزاری کا ذریعہ ہے۔پس مسجد کے قیام کی تقریب منانے کا ایک ہی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت پہلے سے بڑھ کر فدائیت، خلوص اور عاجزی سے کی جائے۔ایسی عبادت ہی کسی مسجد کی عظمت کو اس کے شایان شان خراج ہے۔ہمیشہ یادرکھیں کہ کسی مسجد کا واحد حسن اس مسجد میں خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونے والوں کا تقویٰ ہے۔تقویٰ سے مراد خوف خدا خدا کی ناراضگی کا مورد بنے اور اس کی عنایات سے محرومی کا خوف۔اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنے افضال کی بارش نازل فرمائے۔نیز آپ کو مسجد کے قیام کی تقریب کو انتہائی مناسب حال رنگ میں منانے کی توفیق عطا فرمائے۔مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 28 جون 1983ء) 469