تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 463 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 463

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ رہ جائے اور زیاں کاری کا موجب ہو۔یاسب گندی اور کھوٹی متاع ہو، جوشاہی دربار میں پیش کرنے کے لائق نہ ہو۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26 ) پس جلد جلد قدم اٹھاؤ کہ خدا کے انعامات تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔خدا کی رضا کا حصول مقصود ہے تو جیبوں میں کھرے سکے رکھو کہ کھوٹے سکے اس کے دربار میں قابل قبول نہیں۔اور یہ یقین رکھو کہ اس قا در خدا کے وعدے پورے ہو کر رہیں گے۔دنیا کی طاقت اس تقدیر میں روک نہیں بن سکتی۔پس قوت یقین میں ترقی کرو کہ مامور زمانہ فرماتے ہیں:۔یقین ہی وہ دیوار ہے، جس پر شیطان چڑھ نہیں سکتا۔نیز فرماتے ہیں:۔اے خدا کے طالب بندو! کان کھولو اور سنو کہ یقین جیسی کوئی چیز نہیں۔یقین ہی ہے، جو گناہ سے چھڑاتا ہے۔یقین ہی ہے، جو نیکی کرنے کی قوت دیتا ہے۔یقین ہی ہے، جو خدا کا عاشق صادق بناتا ہے۔کیا تم گناہ کو بغیر یقین کے چھوڑ سکتے ہو؟ کیا تم جذبات نفس سے بغیر یقینی بجلی کے رک سکتے ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی تسلی پاسکتے ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی کچی تبدیلی پیدا کر سکتے ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی سچی خوشحالی حاصل کر سکتے ہو؟“ کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 66) انصار ! عمر اور تجربہ کے لحاظ سے آپ کا فرض ہے کہ آپ آنے والی نسل کی اچھی تربیت کریں، ان کے لئے نیک نمونہ بنیں۔آپ کو یہ فکر دامن گیر رہنی چاہیے کہ آپ احمدیت کی امانت امین ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں۔داعی الی اللہ بن جاؤ اور دنیا کو سیح پاک کا یہ پیغام پہنچا دو۔ہر دروازہ کھٹکھٹاؤ اور کہو کہ مامور زمانہ کہ یہ الفاظ سن لو۔آپ فرماتے ہیں:۔مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ، جو مجھے چھوڑتا ہے، کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 61) 463