تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 461 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 461

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ داعی الی اللہ بن جاؤ اور دنیا کو مسیح پاک کا پیغام پہنچا دو پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ منعقدہ 04 جون 1983ء دیار غرب میں بسنے والے میرے عزیز انصار بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مکرم محترم شیخ مبارک احمد صاحب امیر و مشنری انچارج نے یہ اطلاع بھجوائی ہے کہ انگلستان میں مجلس انصار اللہ کا اجتماع جون میں منعقد ہو رہا ہے۔انھوں نے اس مبارک اجتماع کے لیے پیغام بھیجوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجتماع میں شامل ہونے والے اور بوجہ مجبوری شامل نہ ہو سکنے والے بھی پر اپنے فضلوں کی موسلا دھار بارش نازل فرمائے۔آمین الحمد للہ کہ ذیلی تنظیمیں بھی بیرونی ممالک میں دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہیں اور اپنے فرائض کو پہچان رہی ہیں۔چالیس سال سے زائد عمر کے احمدیوں کی اس تنظیم کا نام انصار اللہ ، حضرت مصلح موعود نے تجویز فرمایا تھا۔اور یہ آپ جانتے ہیں کہ اس نام کے ساتھ جانثاری اور فدائیت کی روایات وابستہ ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی پاک کتاب میں فرماتا ہے:۔فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ أَمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (ال عمران: 53) کہ جب خدا کے ایک بندے نے اپنی قوم سے انکار کا خطرہ محسوس کیا تو اپنے مخلص ساتھیوں کو یہ کہہ کر آواز دی که من انصاری الی اللہ “ کہ کون ہے، جو آج محض اللہ کی خاطر میرا مددگار بنے کو تیار ہے؟ اس کے جواب میں مخلصین نے یہی نعرہ بلند کیا کہ نحسن انصار اللہ “۔اور یہ جواب ان کا خدا پر پختہ ایمان کی وجہ سے تھا۔اور پھر انہوں نے اپنے عمل سے گواہی دی کہ نحن انصار الله۔انھوں نے اپنی گردن اطاعت خدا کی رضا کی چھری کے نیچے رکھ دی۔واشهد با نا مسلمون کا یہی مفہوم ہے کہ ان کا 461