تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 443 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 443

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرموده 02 مئی 1983ء خداوند کریم آپ سب خدام کو الداعی الی اللہ بنادے پیغام فرمودہ 02 مئی 1983ء مجالس خدام الاحمدیہ آندھراپردیش کے سالانہ اجتماع منعقدہ 29, 28 مئی 1983ء کے موقع پر حضور نے درج ذیل پیغام ارسال فرمایا :۔بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلي على هوا له الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ مکرم محترم حمیدالدین شمس صاحب! هو المناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کی 2 چٹھیاں مورخہ 9/9/83 موصول ہوئی ہیں۔میری دعا ہے ، خداوند کریم آپ سب خدام کو الداعی الی اللہ بنادے اور آپ کی دعوت الی اللہ میں تاثیر پیدا فرمائے۔لوگوں کے دلوں کو آواز حق و صداقت کے قبول کرنے کے لئے کھول دے۔خداوند کریم کی تو حید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت دنیا میں قائم ہو، شریعت قرآنیہ کا نفاذ ہو اور ساری دنیا اخوت اسلامی میں داخل ہو کر امن و سکون اور اطمینان کا سانس لے اور فلاح دارین نصیب ہو۔خداوند کریم آپ کو اپنے فضل و کرم سے نوازتا چلا جاوے اور مقبول خدمت دین کی توفیق ملتی رہے۔خداوند کریم ہر آن آپ کا حافظ و ناصر ہو اور اس کے سایہ تلے بڑھتے چلے جاؤ۔آمین والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفه المسيح الرابع *1983 02 ( مطبوعه روزنامه الفضل 07 جولائی 1983ء بحوالہ ہفتہ روزہ بدر 23 جون 1983ء) 443