تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 425
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983ء تلاش کرے، ان کی فہرست بنائے ، ان کی کی طرف توجہ دے۔اور جب انہیں چندہ دہندہ بنالے تو اس کی فہرست سے خارج ہو جائیں۔اس کی فہرست ہمیشہ نادہندگان پر مشتمل رہے اور اس کی فہرست میں نو مبائع بھی داخل ہوں گے۔جب تبلیغ کا کام ساری دنیا میں وسعت پذیر ہے تو ان کو سنبھالنے کا انتظام کئے بغیر صحیح نتیجے سامنے نہیں آسکتے۔یہ امر واقعہ ہے کہ نو مبائع کو اگر شروع میں مالی قربانی میں شامل کر لیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی سے پھر ترقی کرتا ہے۔اور اگر شروع میں شامل نہ کیا جائے تو وہ اسی حالت میں منجمد ہو جاتا ہے۔پھر گویا اس کی جو شکل شروع میں بنی ہے، جب وہ تازہ تازہ آیا تھا، اس میں ایک گرمی اور ایک نرمی ہے۔اس وقت آپ اسے جس شکل میں چاہیں، Mould کر لیں۔وہ اس میں ڈھل جائے گا۔پھر جب وہ اپنی ایک شکل بنا کر بیٹھ جائے گا اور وہ یہ سمجھے گا کہ میں احمدی ہوں، نادہندہ ہوں اور مجھے اسی طرح قبول کیا گیا ہے، پھر بہت بڑی محنت کی ضرورت پڑتی ہے۔عملاً جب لو با نرم ہوتا ہے تو اسے معمولی سے اشارے سے بھی شکلوں میں ڈھالا جاسکتا ہے۔جب وہ سخت ہو جاتا ہے تو پھر اسے mould کرنے کے لئے یا اسے نئی شکل میں ڈھالنے کے لئے بعض دفعہ لاکھوں ٹن زیادہ طاقت استعمال کرنی پڑتی ہے۔یہ قانون قدرت ہے اور انسانوں میں بھی وہی قانون مختلف شکلوں میں جاری ہے۔اس لئے یہ جو نئے اسٹنٹ سیکریٹری مال ہوں گے، ان کا یہ کام بھی ہوگا کہ انہیں نو مبائعین کی فہرست دی جائے اور وہ فوری طور پر ان میں کام شروع کر دیں۔اور جو فہرست منتقل ہوتی رہے، اس کو پھر جماعت کا سیکریٹری مال اور دوسرا نظام اسی طرح سنبھال لے۔اس وقت صدر انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کی تعداد 30,000 بیان کی گئی ہے اور تحریک جدید کی 25,000 ہے اور ان میں موصی بھی شامل ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 30,000 ہزار میں سے 12,000 موصی ہوئے اور باقی چندہ عام والے تقریباً 18,000 ہیں۔یہ بہت ہی تھوڑی تعداد ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جو ساری جائیداد ( اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں) جماعت احمدیہ کی شکل میں بغیر استعمال کے پڑی ہوئی ہے، اسے استعمال میں لے کر آئیں پھر دیکھیں کہ خدا کے فضل سے ہمارے چندوں میں کتنا نمایاں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔پس اس طرف بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔جب سارے چندہ دہندگان شامل ہو جائیں گے تو ہمارے چندوں کی کوئی نسبت ہی نہیں رہے گی۔پاکستان میں پہلا ٹارگٹ فی الحال میں 50,000 کا دیتا ہوں 30,000 سے 50,000 تعداد جتنی جلدی ممکن ہو، پوری کریں۔ویسے کم سے کم ایک لاکھ ہونی چاہیے۔بلکہ جب تبلیغ بھی خدا تعالیٰ کے 425