تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 409
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1983ء آپ ہی ہیں، جنہوں نے دنیا کو موت کے بدلہ زندگی بخشنی ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1983ء پس میں تمام احباب جماعت کو توجہ دلا تا ہوں کہ تمام دنیا کے انسان کو خدائے ھی و قیوم کی طرف بلائیں۔مشرق کو بھی بلائیں اور مغرب کو بھی بلائیں۔کالے کو بھی بلائیں اور گورے کو بھی بلائیں۔عیسائی کو بھی بلائیں اور ہندو کو بھی۔بھٹکے ہوئے لوگوں کو بھی بلائیں اور دہریوں کو بھی۔مشرقی بلاک کو بھی بلانا ، آج آپ کے سپرد کیا گیا اور مغربی بلاک کو بلانا بھی آج آپ کے ذمہ لگایا گیا ہے۔یہ آپ ہی ہیں۔جنہوں نے دنیا کوموت کے بدلہ زندگی بخشتی ہے۔اگر آپ نے یہ کام نہ کیا تو مرنے والے مر جائیں گے اور اندھیروں میں بھٹکنے والے ہمیشہ بھٹکتے رہیں گے۔اس لئے اے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! اور اے دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالو!! اب اس خیال کو چھوڑ دو کہ تم کیا کرتے ہواور تمہارے ذمہ کیا کام لگائے گئے ہیں؟ تم میں سے ہر ایک مبلغ ہے۔اور ہر ایک خدا کے حضور اس بات کا جواب دہ ہوگا۔تمہارا کوئی بھی پیشہ ہو، کوئی بھی تمہارا کام ہو، دنیا کے کسی خطہ میں تم بس رہے ہو، کسی قوم سے تمہارا تعلق ہو، تمہارا اولین فرض یہ ہے کہ دنیا کو حمد مصطفی " کے رب کی طرف بلا ؤ اور ان کے اندھیروں کو نور میں بدل دو اور ان کی موت کو زندگی بخش دو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔مطبوعه روزنامه الفضل 23 مئی 1983ء) 409