تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 366
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم Balterd door یعنی اینٹیں اور روڑے مار مار کر وہ دروازہ توڑنے کے نشان دیکھے۔جب کسی پادری کو یہ علم ہوتا تھا کہ کوئی مسلمان ہو گیا ہے تو وہ مشتعل ہو جاتا اور اپنا ایک گروہ لے کر حملہ آور ہوتا تھا۔کبھی ان کو پولیس کے پاس لے جاتے تھے۔انہوں نے یہ ساری تکلیفیں اٹھائیں لیکن اسلام کی تبلیغ کا کام جاری رکھا۔اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ ملکہ عطا فر مایا تھا کہ میٹھی زبان کے ساتھ اور پیار کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں گھر کرتے چلے جارہے تھے۔چنانچہ 1945ء سے لے کر 1957 ء تک انہوں نے سپین میں ایک خاص مقام پیدا کر لیا تھا۔وہاں کے بڑے بڑے سیاستدانوں، رؤسا، حکومت کے افسران اور انٹیلی جینشیا ، پروفیسر ، وكلاء وغیرہ کے طبقہ میں خوب اچھی طرح معروف اور متعارف ہو چکے تھے۔جب میں بازار میں ان کے ساتھ شاپنگ کے لئے گیا تو میں نے دیکھا کہ تقریبا ہر موڑ پر اور ہر چند قدم پر ان کو سلام پڑتے تھے۔پس ایک طرف وہ نفرتیں تھیں اور دوسری طرف وہ محبتیں تھیں، جن کی وجہ سے نفرتیں آہستہ آہستہ محبتوں میں تبدیل ہورہی تھیں۔یہ دونوں نظارے میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور قرآن کریم کی اس آیت کی صداقت کا مشاہدہ کیا:۔ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ ( حم السجدة: 35) کہ دیکھو ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں، جس میدان میں تم نے قدم رکھا ہے، یہ روحانی جہاد کا میدان ہے۔جس میں تمہیں لازماً ہر برائی کا بدلہ حسن اور احسان کے ساتھ دنیا پڑے گا۔اگر تم اس بات پر قائم ہو گئے ، تب فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ تو پھر یقینا تم دیکھو گے کہ وہ جس کو تم سے دشمنی تھی ، وہ جان نثار دوست میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔چنانچہ یہ وہ عظیم نظارہ بھی میں نے اپنی آنکھوں سے اس زمانہ میں دیکھا۔اور حقیقت یہ ہے کہ ایک موقع پر یہی ان کا اثر اور یہی حسن خلق تھا، جو میرے کام آیا اور مجھے پین کی پولیس سے آزادی دلوائی۔اور یہ بھی پین میں جماعت احمدیہ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔میں جب سپین آیا تو مجھے کرم الہی ظفر صاحب نے بڑی نصیحت کی کہ یہ ملک ہے تو بظاہر یورپین لیکن اخلاقی لحاظ سے بہت گرا ہوا ملک ہے۔یہاں اتنے جیب کترے ہیں کہ کسی دوسرے ملک میں اتنے 366