تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 346 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 346

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک البی تحریک رائج رہا، جو اس زمانہ میں موجود تھا۔لیکن موجودہ زمانے کی پبلک اس سے واقف نہیں ہے اور اس کی طبیعت اور ذہن پر بوجھ پڑتا ہے۔اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اصل متن کو مسلسل شائع کیا جائے اور نمبر لگائے جائیں، وہاں حاشیوں کے اور پھر حاشیے ساتھ منسلک کئے جائیں۔اور جب دیکھے آدمی ، چاہے تو اکٹھا پڑھ لے اور چاہے تو نمبر سے اس کی طرف رجوع کرے اور حاشیہ مکمل کر کے پھر واپس لوٹے۔تو یہ سہولت اس طریق میں پیدا کرنی مشکل ہے، جو موجودہ طریق ہے۔یہ ایک وقت ہے، غور کر رہے ہیں۔مگر تا خیر اس لئے کہ یہ سہولت جو ہے، یہ مہیا نہ ہو تو ہم تاخیر کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔اتنی ضرورت ہے زمانے کو کتب کی کہ اس کے لئے ہم انتظار نہیں کر سکتے۔اس لئے اگر یہ دقت نہ بھی دور ہو تو جلد از جلد یہ کام کروا کے تو آگے بھیجیں۔صرف ایک چھوٹی سے بات اس میں یہ کرنی پڑے گی کہ اگر کتابت کی غلطی سے کوئی لفظ رہ گیا ہے۔اور وہ فیصلہ ہوگا بڑی احتیاط کے بعد۔یعنی ایسی غلطی تولا ز ما اور یقینا غلطی ہے، مثلاً قرآن کریم کی کوئی آیت۔آج بھی جب ہم کوئی کتابیں شائع کرتے ہیں، بعض کا تب غلط لکھ جاتے ہیں، بعض کا تبوں کی عادت ہے، اصلاح کرنے کی بھی۔ان کو سمجھ نہ آئے ، وہ فوراً اصلاح کر دیتے ہیں تو اس قسم کی غلطیاں، جو یقینی ہیں، وہ تو بہر حال ٹھیک کرنی پڑیں گی۔یعنی حفاظت کے نام کا یہ مطلب تو نہیں عذ باللہ غلطیوں کی بھی حفاظت کی جائے۔غلطی کا مطلب ہے، کوئی بات جو راہ نہیں پا جانی چاہیے تھی، وہ راہ پا جائے۔تو حفاظت کا تقاضا ہے کہ اس کو باہر نکالو۔لیکن اس کا ساتھ یہ بھی تقاضا ہے کہ اتنی احتیاط کرو کہ اس بات میں پھر غلطی کا کوئی امکان نہ رہے کہ نعوذ باللہ من ذالک جس کا اصل حق ہے، اس کو بھی مکان سے باہر نکال دو۔یہ کوئی غلطی نہ ہو، کسی قسم کی اور اس احتیاط کے ساتھ یہ بھی احتیاط ہو گی کہ نوٹ دیا جائے گا کہ فلاں کتاب میں یہ درستی کیوں کی گئی ہے؟ اس کے دلائل کیا ہیں؟ اور اصل میں جس سے یہ اٹھایا گیا ہے، اس میں یہ تھا کہ وہاں پھر correction کرنے کے بعد پھر اس کا عکس شائع کیا جائے گا۔تو یہ ہے پوری سکیم۔اللہ تعالیٰ توفیق دے، جلد از جلد جماعت کے سامنے یہ چیزیں آئیں۔کیونکہ محرومی کا احساس بہت ہو رہا ہے۔اور یہاں جو جماعت ہے، یہاں کے لئے شاید ابھی کچھ دقتیں باقی ہوں باہر سے منگوانی کتاب وغیرہ اس کے لئے بھی پلاننگ کرنی پڑے گی۔لیکن اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔آہستہ آہستہ انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا جائے گا“۔23 اس سلسلہ میں جو کام ہو چکا ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں تا کہ ان چیزوں کے چھیڑنے کی دوباره ضرورت نہ ہو۔اس وقت یہ تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے کہ کون کون سائر بچر فارسی میں موجود ہے؟ اور 346