تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 333
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء کے سپوت اپنے باپوں کی قربانیاں پیش کر دیں گے۔غرض یہ کہ آج اسلام کا تقاضا یہ ہے کہ ہم سب کچھ اپنے خدائے واحد ولا شریک کے حضور پیش کر دیں۔میں یقین رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات شیخ کی طرح گاڑ دی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ جماعت ان سارے تقاضوں کو پورا کرے گی اور فتح کے وہ دن جو خواب کی طرح دور نظر آ رہے تھے، وہ ہمیں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دیں گے۔یہاں تک کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھ لیں گئے“۔(نعرے) ( مطبوعه روزنامه افضل 22 مئی 1983ء) 333