تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 317
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہے۔اور جو حصہ انہوں نے مجھے دکھایا ہے، میں اس سے بہت مطمئن ہوں۔اصل کے ساتھ موزانہ کر کے دیکھا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس رنگ میں تفسیر کے اقتباسات نکالے گئے ہیں اور ان کو ترتیب دیا گیا ہے کہ اس سے انشاء اللہ جماعت کو کسی کمی کا احساس نہیں ہوگا“۔وو اسلام کا اقتصادی نظام انگریزی زبان میں بھی شائع ہو چکا ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت پر جو اہم خطابات فرمائے تھے، ان سب کو یکجا کر کے سیرۃ طیبہ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔اسی طرح آپ کی کتاب اسلام اور کمیونزم کا انگریزی ترجمہ Islam and Communism کے نام سے شائع کر دیا گیا ہے۔مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تصنیف حضرت مولوی نورالدین خلیفة المسيح الاول انگریزی میں ایک بہت ہی اعلیٰ پائے کی کتاب ہے اور انگریزی دان طبقے کو حضرت خلیفة المسيح الاول سے روشناس کرانے کے لئے ایک بہت اچھا کردار ادا کرتی ہے۔یہ کتاب باہر سے شائع ہوئی ہے لیکن غالبا یہاں بھی دستیاب ہے“۔وو وو مطبوعه روزنامه الفضل 19 مئی 1983 ء ) مرکز سے شائع ہونے والے جرائد ورسائل میں الفضل، ریویو آف ریلیجنز ، تحریک جدید مصباح، خالد تحمید الاذہان اور انصار اللہ شامل ہیں اپنی اپنی ہمت کے مطابق بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔لیکن مجھے سب سے زیادہ احساس ریویو آف ریچز کا ہے۔بلکہ یہ معلوم کر کے گہرا صدمہ پہنچا ہے کہ یہ ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تمناؤں کا اندازہ کریں کہ اس زمانہ میں جبکہ جماعت کے وسائل آج کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے تھے، آپ نے فرمایا کہ یہ رسالہ کم از کم دس ہزار شائع ہونا چاہیے۔اس نوے سالہ عرصہ میں اشاعت کی تعداد کا صرف ایک ہزار رہنا، انتہائی تکلیف دہ امر ہے اور برداشت سے باہر ہے۔اس لئے ریویو آف ریجنز کے متعلق میں صدر انجمن کو یا تحریک جدید کو، جن کا بھی یہ کام ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فوری طور پر منصوبہ بنا ئیں کہ ایک سال کے اندر کم از کم دس ہزار شائع ہونا شروع ہو جائے۔اگر اس کا خرچ مہیا نہیں ہوتا تو وہ میری ذمہ داری ہے۔پیسے کی بالکل پرواہ نہ کریں۔یہ سال ختم نہیں ہونا چاہیے، جب تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس خواہش کے اظہار کو ہم پورا نہ کر دیں۔میں تو انشاء اللہ کھڑے کھڑے نہیں تھکوں گا، آپ کہیں بیٹھے بیٹھے نہ تھک جائیں۔ابھی بہت سی باتیں کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سلسلہ پر اتنے فضل نازل فرمائے ہیں اور ہر آن نازل فرمارہا ہے کہ ان کو شمار 317