تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 229 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 229

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء میری تیل کی بوتل رہ گئی ہے۔خدا کے فضل سے انصار جوان ہونے کا ارادہ کرتے ہیں تو خدا کے فرشتے اوپر سے جوانی کا حکم دے دیتے ہیں کہ ہو جاؤ جوان۔اس لئے آپ اپنی ہمتیں جو ان کریں، آپ پر اللہ کے فضل نازل ہوں گے اور ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے گا۔کل شام میں نے کھانے کے موقع پر اپنے نہایت مختصر خطاب میں ایک واقعہ سے متعلق وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ کل اس کے متعلق کچھ عرض کروں گا۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی ہم یورپ میں گئے ہیں، مینی صاحب ساتھ رہے ہیں۔اس موقع پر ایک طرف سے کچھ آواز میں آئیں۔حضور نے دریافت فرمایا کہ کیا آواز ٹھیک نہیں آ رہی؟“ یہ بتانے پر کہ روشنی آنکھوں پر پڑ رہی ہے۔حضور نے فرمایا:۔یہ لائٹ کس کو تنگ کر رہی ہے مجھے یا ان کو؟ ان کو کیسے تنگ کر رہی ہے وہ تو ایک طرف بیٹھے ہوئے ہیں اور لائٹ اس طرف ہے؟“ فرمایا: ” آپ لائٹ کا قصہ چھوڑ دیں اور اس وقت آواز پر دھیان دیں۔پھر فرمایا:۔بات یہ ہے کہ لائٹ کی مجبوری ہے۔باہر کی جو جماعتیں اور مجالس ہیں، ان میں مرکز کی تمام تقاریب کو وڈیو ٹیپ ریکارڈنگ کے ذریعہ دیکھنے کا بڑار جحان پیدا ہوا ہے اور ان کا حق ہے کہ ان کے لئے فلمیں تیار کی جائیں۔اس کی اس لئے بھی شدید ضرورت ہے کہ اگر وڈیو کا استعمال ان ذرائع میں نہ ہوا تو بچے گندی ، لغو اور بیہودہ فلمیں دیکھ کر خراب ہوتے ہیں۔لیکن جب ان کو ایسی تقاریب دکھائی جاتی ہیں تو ان میں بھی نئے ولولے پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کا مذاق درست ہو جاتا ہے۔اس لئے جماعت کی یہ اشد ضرورت ہے کہ نئی ایجادات کو خدمت دین کے لئے استعمال کیا جائے۔اس وجہ سے یہ لائٹ تو رکھنی پڑے گی۔اگر بعض دوستوں کو پوری طرح نظر نہیں آرہا تو مجبوری ہے، کیا کیا جائے“۔(اس موقع پر محسوس ہوا کہ جنریٹر کے شور کی وجہ سے آواز ٹھیک نہیں پہنچ رہی۔اس پر حضور مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد کو توجہ دلائی کہ وہ انتظام کو ٹھیک کریں۔) پھر فرمایا:۔”جہاں تک خمینی صاحب کا تعلق ہے، وہ ایک معززقوم کے ایک معزز سردار ہیں۔ان کی عزت و احترام سب پر فرض ہے۔جس حد تک ظاہری اخلاق اور معاملات کا تعلق ہے، ہمیں ہر قومی سردار کی عزت کرنی ہر 229