تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 13 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 13

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ تقریر فرموده 06 اگست 1982ء مرصع انسان کامل شوری کے لئے لوگوں کو خود چنے۔اب چونکہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اور ایسے جماعتی مسائل پیدا ہو چکے ہیں، جو عالمی نوعیت کے ہیں۔اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ مختلف ملکوں کی جماعتوں کو شوری کی تربیت دی جائے۔اگر انہیں شوری کی تربیت نہ دی گئی تو خطرہ ہے کہ کہیں بعض ملکوں کی سوچ غلط راہ پر نہ چلی جائے۔اور وہ ڈیموکریسی جمہوریت ) کو ہی شورائی نظام نہ سمجھ لیں۔اس لئے میں آج تمام ملکوں میں شوری کا نظام رائج کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔شوری کے اراکین کا انتخاب ہر ملک کا مبلغ انچارج یا امیر (اگر مبلغ انچارج ہی امیر ہو ) کرے گا۔لیکن یہ شوری مبلغ انچارج کی نہیں بلکہ خلیفہ وقت کی شوری ہوگی۔شوری کے تمام فیصلے مشوروں کی شکل میں منظوری اور فیصلے کے لئے خلیفہ وقت کے پاس جائیں گے۔مبلغ کو ویٹو کا حق نہیں ہو گا۔اختلاف کی صورت میں وہ اپنے دلائل کے ساتھ دیگر فیصلوں کے ساتھ اس فیصلہ کو بھی خلیفہ وقت کے پاس بھیجے گا۔حضور نے فرمایا:۔” مجھے امید ہے، شوری کا یہ نظام ہر ملک کی جماعت احمدیہ کے لئے روحانی جذبہ کو ابھارنے (Spiritual excitement) کا موجب ہوگا۔انشاء الله العزيز وبالله التوفيق ( مطبوعه روز نامه الفضل 15 ستمبر 1982ء) 13