تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 195 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 195

تحریک جدید- ایک الہی تحریک ارشاد فرمودہ 26اکتوبر 1982ء جماعت احمدیہ کے ذریعے تمام دنیا کے ادیان اسلام میں داخل ہو جائیں گے ارشاد فرموده 26 اکتوبر 1982ء برموقع مجلس عرفان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ایک شعر میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار کی تشریح بیان کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے آپ کو ابراہیم اس لئے قرار دیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارہ میں پیشگوئی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نسل کو اتنا بڑھائے گا کہ ریت کے ذروں اور آسمان کے ستاروں کی طرح وہ بھی گئی نہیں جاسکے گی۔اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل سے مراد اسلام ہے۔خدا نے آپ کے ابراہیمی ہونے کی تفسیر آپ کو خود سمجھادی، جب فرمایا کہ میں روس میں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح پھیلا ہواد یکھتا ہوں۔(تذکرۃ صفحہ 813) سیہ وہی الفاظ ہیں، جو بائبل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے متعلق پائے جاتے ہیں۔ان معنوں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابراہیم ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے جب بھی کسی نبی کا نام لے کر یہ دعویٰ فرمایا کہ میں فلاں بھی ہوں اور فلاں بھی ہوں۔آپ نے اپنے آپ کو کرشن بھی کہا۔تو ان تمام دعاوی کے متعلق تفصیلی تمثیلات ڈھونڈ نا ہمارا کام نہیں ، نہ ہی یہ مراد ہے۔اس کا اصل جواب ایک ہی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ المرسلات : 12) یعنی جب تمام رسول دوبارہ اٹھا کر مبعوث ہو جائیں گے۔اس سے کیا مراد ہے؟ اصل میں اس کا حل اس عظیم الشان اور بے مثل کشف میں ہے، جس کو اسراء کہا جاتا ہے۔اسراء میں اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء کی امامت کراتے ہوئے دکھایا۔(تفسیر ابن جرید جلد نمبر 15 صفحه 6) 195