تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 183
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء مختلف دینی و تربیتی موضوعات پر مختلف قسم کی ٹیمیں تیار کرنے کی ہدایت ارشادات فرموده 23 اکتوبر 1982ء بر موقع مجلس عرفان ”ہمارے ایک مصری دوست طا قذق صاحب ہیں، جو خدا کے فضل سے کافی ذی استطاعت ہیں۔انہوں نے یہ پیشکش کی ہے کہ تفسیر کبیر کا عربی میں ترجمہ کروا کر شائع کرنے کا سارا خرچ وہ دیں گے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے نزدیک عربوں میں تبلیغ کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تفسیر کبیر سے بہتر کوئی ذریعہ تبلیغ نہیں ہے۔اگر چہ وہ لوگ عملاً کمزور ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود دل میں قرآن کی محبت موجود ہے۔اس لئے قرآن کی یہ تفسیر، جو جماعت احمدیہ نے کی ہے، ان کو پیش کی جائے تو بغیر کسی اور دلیل کے صداقت ان کے دل میں گھر کر جائے گی۔انشاء اللہ یہ کام بہت جلدی شروع ہو جائے گا۔تفسیر کبیر کے عربی میں جلد سے جلد تراجم شائع کرنے کا انتظام کیا جائے گا“۔زبانوں کے سیکھنے کے بارہ میں محترم ملک سیف الرحمن صاحب نے عرض کیا: میں نے اس سلسلہ میں ایک تجویز لکھ کر حضور کی خدمت میں بھیج دی ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے محترم میاں غلام احمد صاحب سے بھی کہا ہے کہ ساری دنیا کے مشنوں کو لکھا جائے کہ زبانوں کے متعلق دنیا نے ماڈرن ٹیکنالوجی میں جو ترقی کی ہے، اس سے ہمیں مطلع کریں۔اور اگر سیٹ خرید نے پڑتے ہیں تو ان کی قیمتوں سے بھی مطلع کریں۔اس طرح یہاں اساتذہ کی کمی ایک حد تک مشینوں سے پوری کی جاسکتی ہے۔ایسی visual aids بھی بن گئی ہیں۔وا کی ٹا کی فلم یا وڈیوریکارڈنگ کے ذریعہ مفت میں گھر بیٹھے بہترین استاد مہیا ہو جاتا ہے۔اگر ذہین طلباء ہوں تو یہ حقیقت ہے کہ بہت حد تک استاد کی مدد کے بغیر یعنی استاد کے سامنے بیٹھ کر سیکھنے کی بجائے مشینی استاد سے زبان سیکھ سکتے ہیں۔اب زبا نہیں سکھانے پر بہت ریسرچ ہو رہی ہے۔کئی ملکوں کا تو یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے، جس سے انسان کو ڈیڑھ مہینے کے اندراندرا اچھی بول چال آجاتی ہے۔عربی بول چال میں جامعہ احمدیہ ابھی تک بہت کمزور ہے، اس کی بہت فکر کرنی چاہیے۔اول تو زبانوں کے سیکھنے میں ہمارے ملک ہیں ہی بہت کمزور۔ایک تو لوگ صحیح تلفظ نہیں سیکھتے اور شرماتے ہیں کہ اگر ہم نے کوئی لفظ صحیح تلفظ سے ادا کیا تو لوگ سمجھیں گے کہ انگریز بنتا ہے یا عرب بنتا ہے۔حالانکہ علم کے سیکھنے میں 183