تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 168 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 168

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک مشہور کمپنی ہے، ان کے ہاں اس قسم کی کوئی چیز ضرور ہونی چاہئے۔اس نے اس وقت (بیل (Bell والوں کو فون کیا کہ اس قسم کا ایک پرزہ ہے، جس کی یہ یہ خاصیتیں ہیں اور وہ آپ کے پاس مہیا ہونا چاہئے۔ان بیچاروں کو کیا پتہ تھا کہ کیا بن رہا ہے؟ انہوں نے فوراً کہا: ہاں، یہ ہمارے پاس (Available) یعنی دستیاب ہے۔اس نے کہا: بہت اچھا، کیا نمبر ہے؟ اس کا نمبر اپنے Thesis میں نوٹ کیا اور ہانپتا کانپتا ، سانس چڑھا ہوا وقت پر جا کر اس نے اپنا Thesis دے دیا۔واپس آ کے اس بیچارے کو خیال آیا کہ میں نے اپنی طرف تو ایٹم بم بنا دیا ہے، پتہ نہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ جب انعامات کی تقسیم کا وقت آیا اور ڈگریاں تقسیم ہونی تھیں تو اس کی تلاش شروع ہوئی۔یونیورسٹی کے پروفیسر ز کا پورا بورڈ بیٹھا ہوا تھا۔اس کو بلایا گیا۔انہوں نے اس کو کہا کہ ہم تمہیں غیر معمولی اعزازی ڈگری عطا کرنا چاہتے ہیں۔اور امریکن قوم کی طرف سے تمہارا شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ہم اس احساس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ یہ چیز ہوہی نہیں سکتی۔اس لیے بہت سے Documents جو Secret ہو جانے چاہئے تھے، ان کو ہم نے لائبریریوں میں کھلا رکھا ہوا تھا۔اب تمہارے اس مقابلہ سے ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ یہ اتنی خطرناک چیز ہے کہ اب ہم نے ان Documents کو مہر بند (Seal) کروا دیا ہے۔اور اب یہ پبلک کے استعمال کے لئے نہیں ہوں گے۔تو بی ایس سی کا ایک معمولی سا طالب علم ایٹم بم کا پورا اور مکمل بلو پرنٹ Blue print تیار کر لیتا ہے۔اس لئے کہ اس کو پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا بڑا دماغ دیا ہے کہ اگر میں اس کو استعمال کروں تو میرے لئے ترقی کے غیر متناہی رستے کھلے ہیں۔آج صبح میں نے آپ کو Languages یعنی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔زبانوں کے متعلق ریسریچ کہتی ہے کہ گیارہ سال کی عمر تک آپ جتنی چاہیں، زبانیں سیکھیں۔آپ کے اوپر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔جتنی زیادہ آپ زبانیں سیکھیں گے، اتنا زیادہ آپ کا دماغ اور زبانیں سیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔اور اگر گیارہ سال کی عمر تک ایک زبان بھی نہ سیکھی ہو تو پھر ناممکن ہے کہ آپ کوئی ایک زبان بھی سیکھ سکیں۔اس کے بعد علمی ترقی زبان کے لحاظ سے ناممکن ہو جائے گی۔برین (Brain) کا جو Right hemisphere ہے، اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔گیارہ سال تک وہ انتظار کرتا رہتا ہے اور پھر وہ Barren یعنی ناکارہ ہو جاتا ہے اور اس سے کچھ بھی یاد نہیں ہوتا۔جس طرح بعض عورتیں یورپ وغیرہ میں پلاننگ کرتی ہیں، رحم بچے کا انتظار کرتارہتا ہے، کچھ عرصہ بعد فلوپین ٹیوبز وغیرہ بند ہو کر بیکار ہو جاتی ہیں۔اسی طرح دماغ کا یہ حصہ گیارہ سال تک انتظار کرتا ہے کہ اسے استعمال کیا 168