تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 165 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 165

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء کا اس مضمون کا بہت پر شوکت کلام موجود ہے۔تو آغاز اصل میں وہاں سے ہوا ہے۔جس دن اسلام پیدا ہو رہا تھا، اس دن دنیا کے علم بھی نئی پرورش پارہے تھے اور نئی کروٹ لے کر بیدار ہورہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر مزید روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا کہ در حقیقت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے نور نبوت عطا ہوتا ہے تو اس کے چھینٹے دنیا کو بھی محروم نہیں کرتے اور ایک عام روشنی پیدا کر دیتے ہیں۔اس روشنی کی مختلف تعبیریں ہوتی ہیں۔روحانی دنیا میں وہ روشنی روحانی نور میں ڈھل جاتی ہے اور غیر معمولی شدت کے ساتھ مذہبی فلسفہ بیدار ہوتا ہے، مذہبی اقدار زندہ ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوگوں کو توجہ پیدا ہوتی ہے۔نور وہی ہے لیکن جب دنیا والوں پر اس کا پر تو پڑتا ہے تو اس نور کی روشنی میں وہ اس طرف اور زیادہ بڑھنے لگتے ہیں، جس طرف ان کا رجحان ہے۔اور خدا تعالیٰ کے قانون کے راز معلوم کرنے میں اور ترقی کرتے ہیں۔علم کے فروغ کا ایک نیا Era یعنی نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔یہ وہی نور نبوت ہے، جو خاص مقصد کے لئے آسمان سے نازل ہوتا ہے اور اس کی انتشاری روشنی (Diffused Light) ساری دنیا کو ایک نئے علمی دور میں داخل کر دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہر نبی کے وقت یہ واقعہ رونما ہوتا ہے۔چنانچہ کنفیوشس کے ساتھ چین کا علم اس طرح مربوط ہو چکا ہے کہ ایک کے نام کے ساتھ دوسرا خود بخود ذہن میں آجاتا ہے۔اسی طرح بہت سے ہندوستانی علوم ہندو رشیوں کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔بعد میں وہ ان کو خدا بنا لیں یا بت کہہ لیں ، جو مرضی کہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ہے وہی Phendmenon یعنی ظہور ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ انبیاء کے ساتھ ایک نور نازل ہوتا ہے۔جب وہی نور دنیا کے پہلو سے بھی ماننے والوں پر پڑتا ہے تو ان معنوں میں نو را علی نور بن جاتا ہے کہ وہ دنیا کے نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور روحانی نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دونوں جگہ لیڈر بن جاتے ہیں۔کیونکہ جن کی عقلیں صیقل ہوں، جن کو تقومی نصیب ہو ، وہ زیادہ اہل ہیں اس بات کے ، وہ سائنٹفک سٹڈی (scientific study) کر سکیں۔اس لئے احمدی کو اور بالخصوص احمدی طلبہ کو ایک (advantage) یعنی رعایت حاصل ہے کہ وہ بہت آگے کھڑے ہیں۔اور باقی دنیا اسی نور سے بالواسطہ فائدہ اٹھارہی ہے، جو اس دور میں نور نبوت کے تحصیل نازل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کے وقت سے لے کر آپ کے دعویٰ تک اور پھر دعوی سے وفات تک یہ دو دور ہیں، جن میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ نئے علوم دریافت ہوئے ، 165