تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 1

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بنام احباب جماعت جرمنی اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے ہمیں اپنی مساعی میں اضافہ کرنا چاہیے پیغام بنام احباب جماعت جرمنی مکرم عبداللہ و اگس ہاؤزر، جو جرمنی کی جماعت کی نمائندگی میں حضرت خلیفة المسیح الثالث نور الله مرقدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پاکستان ، ربوہ تشریف لائے ہوئے تھے، کی وساطت سے حضرت خلیفة المسیح الرابع نے جماعت احمدیہ جرمنی کو زبانی درج ذیل پیغام ارسال فرمایا:۔جر من جماعت کے بھائیو، بہنو اور بچو! اللہ تعالیٰ نے اپناز بر دست معجزہ اور نشان ظاہر فرمایا ہے اور خلافت کو ہر خطرہ سے محفوظ کرتے ہوئے ، میری ذات میں ظاہر فرمایا ہے۔ہماری جماعت کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔اور ہر احمدی کو کوشش اور مجاہدہ میں بھی احیاء نوکرنا چاہیے۔اور اسلام اور احمدیت کی ترقی اور سر بلندی کے لئے ہمیں اپنی مساعی میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 جولائی 1982ء بشکریہ: ماہنامہ اخبار احمد یہ مغربی جرمنی۔جون 1982 ء ) 1