تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 959 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 959

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء یعنی بغیر حق کے ایک جان کا لیا جانا نوع انسانی کے قتل کے مترادف ہے۔کیونکہ جو زندہ رہنے کا حق تھا، اسے بغیر حق کے چھینے کا اعلان کر دیا۔بغیر کسی حق کے یہ اعلان کیا کہ ہمیں زندگی چھینے کا حق ہے۔تو اصولاً سارے انسانوں کو ماراناں عملاً ایک کو مارا، اصولاً سب کو قتل کر دیا۔تو اس مساوات کا سبق لے کے ہم دنیا کے سامنے جاتے ہیں۔اور اسی میں جو شرف انسانی ہے، اس کا اعلان ہے۔میں نے کئی بار کہا اور پھر دہراؤں گا کیونکہ بڑا عظیم اعلان ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسروں کے مقام پر کھڑے ہو کے نہیں فرمایا، قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف: 111) بلکہ نوع انسانی کے حقوق کو ثابت کر کے ، ان کی زندگی میں رفعت پیدا کر کے ، ان کو اٹھا کے اور اپنے برابر کھڑا کر کے فرمایا، قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ روس بھی (میں نے اس کا مطالعہ کیا ہے ) اپنے دائرہ کے اندر انسان انسان میں فرق کر رہا ہے۔لیکن نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان انسان میں فرق کیا، نہ ہم احمدی انسان انسان میں فرق کرتے ہیں۔نہ کریں گے، انشاء اللہ ، قیامت تک۔یہ ہمارے پروگرام کا ایک زبر دست حصہ ہے۔ย پھر عزت نفس ہے۔اسلام نے ہر ایک کی عزت قائم کی۔اتنا حسین مذہب ہے۔ایسے سبق سکھائے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کے لئے آتی تھیں تو آپ انہیں ملنے کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے۔جہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ہونے کا سوال ہے ، ان کی بڑی عزت ہے۔لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں تو فاطمہ کی کوئی عزت نہیں۔لیکن کھڑے ہو جاتے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم، فاطمہ کی عزت کے اظہار کے لئے۔اس لئے کہ حضرت فاطمہ " کہیں اس غرور میں مبتلا نہ ہو جائیں کہ دنیا کی کوئی ایسی لڑکی بھی ہے، جس سے زیادہ ان کی عزت ہے۔اس لئے کہ ہمیں یہ سبق سکھایا جائے کہ اسلام نے سب کو برابر عزت عطا کی۔پس کسی سے حقارت نہیں کرنی ، کسی کو چھوٹا نہیں سمجھنا۔بلکہ سب سے زیادہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے ، اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ، اپنی فکر کرتے ہوئے ، اپنے آپ کو چھوٹا سمجھو۔تم جتنا جھکو گے، اتنا خداتعالی تمہیں اٹھالے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں سے جو شخص انتہائی 959