تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 897 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 897

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء تلوار کی دھار اتنی تیز نہیں ہوتی ، جتنی محبت کی دھار۔اسلام لوگوں کو کاٹنے نہیں بلکہ مردوں کو زندہ کرنے آیا ہے۔اس لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہو کہ وہ تم کو زندہ کرنے کے لئے آئیں ہیں۔جس محبت اور پیار سے اسلام نے پہلے انسانوں کے دل جیتے تھے ، اسی محبت اور پیار سے وہ اب بھی جیتے گا۔حضور نے فرمایا کہ "ہم نے علم کے میدان میں عقل کے میدان میں اور خدمت کے میدان میں ہر غیر کو پیچھے چھوڑنا ہے۔بھوکے کو کھا نا دے کر اور اپنوں اور غیروں کوز یور علم سے آراستہ کر کے خیر امت بننا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ ان حقائق کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ عطا کرے، عقل دے۔اور جو نعمتیں دینے کا اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ کیا ہے، وہ نعمتیں حاصل کرنے کی آپ کو توفیق دے اور انسان خوشحالی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیار کی زندگی گزارنے لگیں“۔حضور نے خواتین کو فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے عشق میں مست رہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں جونور اور حسن ہے، اس سے نور اور حسن حاصل کرو۔اور خدا کرے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر عاجزی سے چلنے والی ہوں اور ساری ہی دنیا آپ سے پیار کرنے والی ہو۔آمین۔مطبوع روزنامه الفضل مورخہ 30 دسمبر 1981 ء ) 897