تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 893 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 893

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ نائیجیریا آپ اس آخری زمانہ میں اسلام کے محافظ اور اس کے نور کو پھیلانے والے ہیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدی نائیجیریا منعقدہ 25 تا 27 دسمبر 1981 ء عزیز بھائیو، بہنو اور بچو ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته خدا تعالٰی اس کانفرنس اور نائیجیر یا جماعت کو اپنی برکات سے نوازے۔آپ یہ امر یا درکھیں کہ آپ اس آخری زمانہ میں ( دین حق۔ناقل ) کے محافظ اور اس کے نور کو پھیلانے والے ہیں۔ہمیں اس امر کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہم سید نا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت اقدس۔ناقل )۔۔کے بچے روحانی فرزند نہیں۔آپ اسلام اور قرآن کریم سیکھیں ، اس پر عمل پیرا ہوں اور پھر اسے دوسروں تک پہنچا ئیں۔اور اس امر کی بھی کوشش کریں کہ خدا تعالیٰ نے جو بہت بڑی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈالی ہے، آپ اس کو صحیح طور پر نبھانے کے اہل بنیں۔ہمیشہ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مرزا ناصر احمد مطبوعه روزنامه الفضل 04 فروری 1982ء) 893