تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 73 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 73

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء اسی صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کو لے لیں، جو ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا ایک نمایاں کام ہے، اس سلسلہ میں مجھے روزانہ بیسیوں ایسے خطوط ملتے ہیں، جو 75-70 بلکہ 80 سال کے احمدی دوستوں کے ہوتے ہیں اور وہ بھی اس منصوبہ میں بڑی گرم جوشی سے حصہ لے رہے ہیں اور باوجود بڑی عمر کے ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنی نگاہوں سے یہ نظارہ دیکھ لیں۔پس ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں تو پتہ نہیں کتنے مال کی ضرورت ہے اور کتنے سامان کی ضرورت ہے؟ ہماری تو یہ خواہش ہے کہ ہماری زندگیوں میں اسلام غالب آئے اور ہم اپنی آنکھوں سے بنی نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے دیکھ لیں۔غرض دوست یہ دعائیں کریں ، عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور خدا کا شکر ادا کریں اور اس کی حمد کے گیت گائیں کہ تمہارے اندر نیکی کی جو بھی خواہش پیدا ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ آسمانوں سے فرشتے بھیج کر اسے پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔( مطبوعه دروز نامه الفضل 28 مارچ 1974 ء ) 73