تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 877 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 877

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 198ء جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار بندوں پرمشتمل ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 30اکتوبر 1981ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس میں شک نہیں کہ جماعت احمدیہ میں کچھ لوگ ناشکرے بھی ہوتے ہیں، تربیت کے محتاج ، جن کی تربیت کی طرف توجہ دی جاتی ہے، ہمیشہ۔اور اپنی اصلاح کر کے وہ شکر گزار بندوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔لیکن بحیثیت جماعت، یہ جماعت اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندوں پرمشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم :08) اگر ان نعماء کا، جو میری طرف سے تم پر نازل ہوں، تم شکر کرو گے تو اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ نعمتوں کا تمہیں وارث بنائے گا۔اور پہلے سے زیادہ جن نعمتوں کا وہ وارث بناتا ہے، ان میں سے ایک نعمت پہلے سے زیادہ اس کے حضور قربانی پیش کرنے کی توفیق ہے۔اور پھر زیادہ قربانی کے نتیجہ میں، جو شکر کے جذبات کے ساتھ اس کے حضور پیش کی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پہلے سے زیادہ برسنے لگ جاتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا:۔وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرُّزِقِينَ (40:-) اور جو کچھ بھی تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو، وہ اس کا نتیجہ ضرور نکالے گا۔اور دوسری جگہ فرمایا کہ یہ نتیجہ اس شکل میں بھی ظاہر ہوگا کہ دنیوی اموال میں تمہارے برکت ڈالی جائے گی اور تمہیں زیادہ توفیق دی جائے گی ، خرچ کرنے کی۔وہ سب رزق دینے والوں میں سے اچھا اور کامل ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے اپنے اموال کو خرچ کرنے کی ایک مثال آج میں یہاں بیان کروں گا۔اور وہ تحریک جدید کی مد میں جو قربانی دینے والے ہیں، ان کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کا سلوک ہے، وہ ہمارے سامنے ایک عظیم حقیقت بیان کرتا ہے۔877