تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 855
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پیغام بجواب ریزولیوشن تجدید وفا اسلام کی فتح کے لئے بھر پور جد و جہد کرتے رہو پیغام بجواب ریزولیوشن تجدید وفا از جماعت ہائے احمد یا امریکہ جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے جلسہ سالانہ منعقدہ 04 تا 06 ستمبر 1981ء کے آخری روز احباب جماعت امریکہ کی طرف سے تجدید وفا پرمشتمل ایک ریزولیوشن پاس کیا گیا، جو بذریعہ تار حضور رحمہ اللہ کی خدمت میں ارسال کیا گیا۔اس کے جواب میں حضور نے درج ذیل پیغام ارشاد فرمایا:۔دو نیشنل پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ واشنگٹن ڈی سی۔یوایس اے آپ کی تارجس میں آپ نے خلافت سے فدائیت اور اخلاص کا اظہار کیا ہے اور جماعت کے نیک جذبات اور عزم بالجزم کی ترجمانی کی ہے، ملا اور آپ کو وہ یقین اور قوت بخشے کہ آپ اپنے عہد بیعت کو پورا کرنے اور خدمت کرنے میں اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کر ڈالیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور آپس میں تفرقہ نہ پیدا ہونے دیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ آپ خلافت کے جھنڈے تلے متحدر ہیں اور محبت اور اپنے عملی نمونہ سے انسانیت کے دل اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لیں۔پس اپنے عہد بیعت کے ساتھ کامل وفاداری دکھلاؤ اور اسلام کی فتح کے لئے بھر پور جدو جہد کرتے رہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو“۔(آمین) مرزا ناصر احمد ( مطبوعه روز نامہ الفضل یکم دسمبر 1981ء ، بحوالہ احمدیہ گزٹ ، اکتوب1981ء، صفحہ 1,5) 855