تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 829 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 829

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گیمبیا وقت کا تقاضا ہے کہ غلبہ اسلام کے لئے اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گیمبیا منعقدہ 17 تا 19 اپریل 1981ء حضور رحمہ اللہ نے اس موقع پر جو پیغام دیا، اس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔جماعت ہائے احمد یہ گیمبیا کے ساتویں جلسہ سالانہ کے انعقاد پر آپ سب کو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔وقت کا تقاضا ہے کہ آپ پندرھویں صدی ہجری میں غلبہ اسلام کے لئے اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیں اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنا کر اسلام اور انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں۔خدا تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین۔مرزا ناصر احمد ( مطبوعه روزنامه الفضل یکم جون 1981ء) 829