تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 67 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 67

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرموده 06 مارچ 1974ء اہل یورپ کا سنجیدہ طبقہ اسلام کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے ارشاد فرموده 06 مارچ 1974ء یورپ میں عیسائیت اعتقاد اقریب الاختام ہے۔اب وہاں ایک مذہبی خلاء پیدا ہورہا ہے اور اس کو پر کرنے کے لئے دہریت پر تول رہی ہے۔اگر ہم اسلام کو یورپ میں پھیلانے کے لئے بیدار نہ ہوئے تو وہاں دہریت کے چھا جانے کا خطرہ ہے۔اہل یورپ کا سنجیدہ طبقہ اسلام کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔کیونکہ ان کے سامنے جب بھی اسلام کی حقانیت بیان کی جاتی ہے تو وہ اسے بنظر تحسین دیکھتے بلکہ کثرتو یہ گلہ بھی کرتے ہیں کہ ایسی حسین تعلیم کو ہم لوگوں تک پہنچانے کا کیا انتظام کیا گیا ہے؟“ ( مطبوعه روزنامه الفضل 12 مارچ 1974 ء ) 67