تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 673 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 673

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء ہر بچہ میٹرک ضرور پاس کرے۔یہ تو اس منصوبہ کی صرف ایک شق ہے۔بورڈز اور یو نیورسٹیوں کو کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کے لئے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سکالرشپس کا اہتمام اور ذہین ترین یعنی جینیس قسم کے نوجوانوں کی استعدادوں اور صلاحیتوں کے نشو و ارتقاء کا انصرام اس منصوبے میں شامل ہے۔ہم پر خدا تعالی کا بڑا فضل ہے کہ وہ جماعت کو ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔سب سے بڑی نعمت ، جس سے وہ اپنے کسی بندے کو نوازتا ہے، یہی ہوتی ہے کہ اس کے ہاں ذہین بچہ پیدا ہو جائے۔ہم نے ہر بچہ کو شروع ہی سے سنبھالنا ہے اور درجہ بدرجہ اس کی تعلیمی ترقی کا ریکارڈ رکھنا ہے۔تا کہ کوئی ایک اعلیٰ ذہن بھی ضائع نہ ہونے پائے۔خاص طور پر جو غیر معمولی طور پر ذہین اور جینیئس ہوں، ان کی تعلیمی ترقی کی نگہداشت کرنا اور انہیں ضائع ہونے سے بچانا جماعت کی ذمہ داری ہے۔اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے ہی یہ تعلیمی منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔اور اس میں انعامی وظائف اور طلائی تمغے دیئے جانے کی گنجائش رکھی گئی۔ابھی تو میں نے اس منصو بہ کو پاکستان میں ہی جاری کیا ہے۔دو سال بعد میں اسے ساری دنیا میں جاری کرنے کا اعلان کر دوں گا۔انشاء اللہ۔الغرض تعلیمی ترقی کا ایک بڑا اچھا اور مفید منصوبہ شروع ہو گیا ہے۔اور علمی میدان میں ایک ایسی بنیا درکھ دی گئی ہے، جس کے ذریعہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ساتھ علم کے میدان میں ترقی یافتہ قوموں سے سبقت لے جا کر اور اس طرح قرآنی علوم و معارف کی برتری ثابت کر کے اسلام کو دنیا میں غالب کرتا ہے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ایک اور بات جس کی طرف توجہ دینی ضروری ہے۔یہ ہے کہ اگر ذہین بچوں میں غذائیت کی کمی ہو تو اسے پورا کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔تاکہ ان کی استعدادوں اور صلاحیتوں کی پورے طور پر نشو ونما ہو سکے۔ایسے بچوں کو ایسی دوائیں دینی چاہئیں، جن سے غذائیت کی کمی پوی ہو سکے۔ان میں سے ایک سویا لیسی تھین (Soya Lecithin 1200mg) بھی ہے۔ہر بچہ کو اس کے کیپسول کھلانا شروع کر دیں اور دعا بھی کریں۔پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ ان کے ذہنوں کو کس طرح تیز کرتا ہے اور حصول علم میں ان کے لئے کتنی آسانی اور سہولت پیدا ہوتی ہے۔میں نے یہ علیمی منصوبہ ابھی یہاں ( مراد انگلستان۔ناقل ) شروع نہیں کیا ہے۔لیکن آپ کی ذمہ داریاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔کیونکہ دو سال بعد اسے یہاں بھی جاری کرنا ہے۔تم خدا سے مانگو۔جو مانگو گے، وہ تمہیں دے گا۔انسانی کوششیں کچھ چیز نہیں ہیں، جب تک وہ برکت نہ ڈالے۔پس اس سے مانگو اور پاؤ۔( مطبوعہ روزنامہ الفضل 22,24 جنوری 1981ء) 673