تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 614
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم الفضل ہے ہمارا۔لاہور ہے، وہ پرائیویٹ ہے۔جماعت کے ساتھ اس کے نظام کا یا اس کے ادارہ کا کوئی تعلق نہیں۔ایک احمدی ہے، وہ اپنی ذمہ داری سے لکھتا ہے۔کسی اور پر اپنی تحریر کی ذمہ داری نہیں ڈالتا، ثاقب زیروی۔لیکن بہت اچھا بھی لکھتا ہے۔اور اگر اس میں ( لاہور میں ) نصف بھی اچھا ہو، چوتھا حصہ بھی اچھا ہو، دسواں حصہ بھی اچھا ہو تو جو میں نے اصول بتایا ہے، اس کے مطابق اسے لینا چاہیے۔اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔رسالوں میں تحریک جدید کا رسالہ تحریک جدید، انصار اللہ کا رسالہ انصار الله ، خدام الاحمدیہ کا رسالہ ” خالد ، انہوں نے ہی بچوں کے لئے ” تفخیذ الا ذہان“، لجنہ اماء اللہ کا ” مصباح “ اور بھی ہوں گے۔جو بھی ہیں ، میں کہتا ہوں، ان کو خریدو۔اور خدام الاحمدیہ نے اب ایک بڑا اچھا کام کرنا شروع کیا ہے۔ضرورت کا ہزارواں حصہ پورا کر رہے ہیں۔لیکن نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔چھوٹے چھوٹے رسالے چھاپتے ہیں۔یہ ہے، میرے ہاتھ میں۔1۔سوانح حضرت خلیفة المسيح الاقل یہ کسی ترتیب میں نہیں رکھی ہو ئیں۔یہ ہے 2 ” پیارے اسلام کی پیاری باتیں“۔یہ بچوں کے لئے ہیں۔ایک بچہ ہے، جو اس کتاب کو پڑھ سکتا ہے، یہ اس کے لئے ہے۔لیکن ہر بچہ اس کو سن سکتا ہے۔اس کے کان تو نہیں بند ہو جاتے۔اگر آپ یہ کتاب سنانا چاہیں، اس کو سنائیں۔یہ باتیں بچپن سے سنائیں۔آپ نے اذان سنادی اس کو پیدائش کے وقت ( تکبیر اقامت کی جو ہے، وہ سنادی۔) اور اس کا اثر ہے۔اور تحقیق کی ہے دنیا نے کہ اس وقت بھی اس کا اثر ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ کان نے سنا اور اس کا اثر ہی کوئی نہیں۔اس کا دماغ اس کے اثر کو قبول کرتا اور محفوظ رکھتا ہے۔یہ ایک کتاب ہے۔3۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں۔(انہوں نے تو بعض نہیں لکھا لیکن بعض لکھنا چاہیے۔) یہ ہے۔4۔ہمارے مہدی کی پیاری باتیں۔یہ ہے۔5۔سوانح مصلح موعودؓ یہ ہے۔6۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی با تیں۔یہ ہے۔7۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔614