تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 605 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 605

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ خلاصہ خطاب فرمودہ 28اکتوبر 1979ء ”اس کے بعد جو بچے ذہین نکلیں، ان کو آگے پڑھانے کی ذمہ دار جماعت ہے۔تا کہ ہم پر جو خدا نے اتنا بڑا احسان کیا ہے، ہم غریبوں کے گھروں میں ذہین بچے پیدا کر دیئے اور ذہانت سے ہماری جھولیاں بھر دی ہیں ، ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ بنیں“۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے پروگرام کا تیسرا حصہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ " تیسرا حصہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت اسلام کے حسین اخلاق پر قائم ہو اور اصلاح یافتہ معاشرہ اپنے ماحول میں پیدا کرنے کی کوشش کرئے“۔فرمایا کہ معاشرہ کو برائیوں سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔اور یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ جو کوئی بھی معاشرہ کو برائیوں سے بچانے کی کوشش کرے، اس کو آپ کا پورا تعاون حاصل ہو“۔حضور نے اس ضمن میں چند موٹی باتیں بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ کوئی احمدی جھوٹ نہیں بولتا، کسی احمدی کو گالی دینے کی عادت نہیں ہونی چاہئے ، ہر احمدی اپنی بات کا پکا ہو، عہد پورا کرے، جو کہے، اس پر عمل کرے۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے جماعت کے اندر یا باہر ر بخش نہ پیدا ہونے دے۔کوئی احمدی اپنے احمدی بھائی سے اور نہ دوسرے بھائیوں سے لڑائی جھگڑا کرے۔اور اگر کوئی اختلاف ہو تو جہاں تک ملکی قانون اس کی اجازت دے، اس اختلاف کو جماعت ثالثی کے ذریعہ دور کرے۔حضور نے فرمایا کہ کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔اگر تم اب ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اور اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو ہر دو جہان کی نعمتیں تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی چیز کی ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس سے قبل حضور رحمہ اللہ نے سورۃ انفال کی پانچویں آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سچے مومنوں کی نوصفات بیان فرمائیں۔حضور نے پہلی صفت یہ بیان فرمائی کہ سچے مومن تقویٰ کے حصول یعنی ایسے اعمال بجالانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں دوہ الہ کی امان ، حفاظت اور پناہ میں آجائیں۔دوسری صفت یہ ہے کہ سچے مومن معاشرے سے گندگی دور 605